کڑوا سچ

بات نکلی ہے ایمانداری کی تو صرف نواز شریف پر الزام کیوں اب تو ایماندار لوگ چراغ پکڑ کرڈُھونڈنے سے بھی کم ہی ملیں گے-

ہم سب کرپشن کر رہے ہیں بس ہمارے طریقے الگ الگ ہیں دُودھ والا 'دوکاندار'اُستاد'ڈاکٹر کس کا دامن پاک صاف ہے شاید کسی کا بھی نہیں -

اگر بات کریں با قی سیا ستدانوں کی تو سب ایک ہی تھالی کے چٹےبٹے ہیں صرف ظاہری خدُوخال الگ الگ ہیں لیکن پیچھے کا مکروہ چہرہ سب کا ایک جیسا -

نوازشریف'زرداری'عمران خان اور ان کی خیرخواہ جماتیں سب کرپشن کی دُنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں
جیسی عوام ہو گی حکمران بھی ویسا ہی ملے گا جب ہم میں سے ہر ایک کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہُوا ہے تو پھر ہم حکمران کے ایماندار ہونے کی اُمید کس مُنہ سے کریں جیسی ہماری نیت ہو گی ویسی ہی مراد ملے گی -

اگر ہم میں سے ہر کوئی دُوسرے پرالزام لگانے کی بجائے اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرےتو شاید ایک دن ایسا بھی آےجب ہمارے حکمران بھی سیدھے رستے پر چل پڑیں کُیوکہ وہ بھی ہم میں سے ہی ایک ہیں-

Khadija Aslam
About the Author: Khadija Aslam Read More Articles by Khadija Aslam: 4 Articles with 2726 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.