حرام ذرائع آمدن کی ایک فہرست

محترم قارئین
اسلام علیکم
ذیل میں اسلام میں رزق کے حرام ذرائع کی ایک فہرست پیش کی جارہی ہے۔ان میں سے ہر ایک کی دلیل میں قرآنی آیات یا احادیث موجود ہیں۔
ملاحظہ فرمائیے:

1.دھوکہ دہی
2. کسی کے ساتھ زبردستی و ظلم
3. رشوت، غصب، خیانت(خواہ افراد کے مال میں ہو یا قوم کے مال میں)
4.چوری اور ڈاکہ
5. مال یتیم میں بے جا تصرف
6. ناپ تول میں کمی
7.فحش پھیلانے والے ذرا‏ئع کا کاروبار
8. گانے بجانے کا پیشہ
9.قحبہ گری اور زنا کی آمدنی
10.شراب اور دیگر منشیات کی صنعت اور اس کی خریدوفروخت ونقل و حمل
11. جوا اور اس کے تمام طریقے جن سے کچھ لوگوں کا مال کچھ دوسرے لوگوں کی طرف محض بخت و اتفاق سے منتقل ہوتا ہے
12. بت گری، بت فروشی اور ایسے مقامات کی خدمات جہاں شرک ہوتا ہے
13. قسمت بتانے اور فال گیری وغیرہ کا کاروبار
14.سود اور اس کا کسی بھی نوعیت کا لین دین و کتابت بھلے وہ کم ہو یا زیادہ اور شخصی قرضہ ہو یاتجارتی، صنعتی اور زراعتی۔

یہ فہرست سید مودودی رحمہ اللہ کی کتاب معاشیات اسلام (صفحہ 89)سے ماخوذ ہے۔
Aurangzeb Yousaf
About the Author: Aurangzeb Yousaf Read More Articles by Aurangzeb Yousaf: 23 Articles with 45729 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.