ربڑ اور پنسل

دنیا کے امتحانی کمرے میں آخرت کا ٹیسٹ دیتے ہواگر نیکیوں کی پنسل ادھر ادھر کھو کر اعمال کا پیپر خراب کر دے تو.
یہاں بھی تو ایریزر ہے !

آخرت کا ٹیسٹ

جب پرائمری میں تھا تو پنسل اور ربڑجیومیٹری باکس کا لازمی جزو تھے. ربڑ نہ رکھنے کا تو تصور ہی نہ تھا.اگر کبھی ربڑ نہ ہوتی تو کام کے ساتھ ساتھ موڈ بھی خراب ہو جاتا!
اور پھر یہ کہ.!
جان بوجھ کر غلطیاں کون احمق کرتا پھرتا ہے.مگر جو غلط لکھا جاتا، اس پر ربڑ سے نہ مٹانے کی صورت میں خوب ڈانٹ پڑتی!!!
میٹرک میں یہی معاملہ پین اور ریمور کا تھا.ریمور تو کمال کی چیز ہے.صفحہ یوں صاف ہو جاتا ہے جیسے نیا ہو.غلطی کا کہیں نام و نشان بھی نہیں باقی رہتا!
پھر ایف اے سے اب تک بال پوائنٹ ہے تو وائٹنر کا سہارا ہے.غلطی غائب اور نیا لکھنا شروع.آہا.بہت خوب!
یونہی پھر خیال آیا کہ.
دنیا کے امتحانی کمرے میں آخرت کا ٹیسٹ دیتے ہواگر نیکیوں کی پنسل ادھر ادھر کھو کر اعمال کا پیپر خراب کر دے تو.
یہاں بھی تو ایریزر ہے !
معلم اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے "استغفار"کی ربڑ تھما دی ہے.
دیر کیسی ؟
جلدی سے پھیر دیجیے کہ ممتحن کسی بھی وقت پرچہ لے سکتا ہے!
اور.
اس غلط فہمی میں مت رہیے گا کہ یہ ایریزر کبھی ایکسپائر ہوگی.بنانے والے نے اس کی گارنٹی دی ہے کہ یہ وقت نزع تک کارگر ہے!

Rao Anil Ur Rehman
About the Author: Rao Anil Ur Rehman Read More Articles by Rao Anil Ur Rehman: 88 Articles with 209599 views Learn-Earn-Return.. View More