ہیرو اسے کہتے ہیں جو جان کی پرواہ نہ کرتے ہوتے ہوے ملک
و قوم کی خاطر جان دے دے یا جو بین الاقوامی طور پر ملک کا نام پوری دنیا
مین روشن کرے بطور مسلم ہمارے سب سے بڑے ہیرو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم ہیں. جن کی زندگی تمام انسانوں کیلیے مکمل نمونہ ہے اور آپ دونوں
جہانوں کے سردار ہیں. اور آپ کے صدقے ہی دنیا قایم ہوی اور دنہا کا نظام چل
رہا ہے جو لوگ فلم بنانے والے کو ہیرو کہتے ہیں وہ غلطی پر ہیں. کیونکہ
بطور مسلم فلم اور موسیقی حرام ہے. اور حرام اور غلط کام کرنیوالا کس طرح
ہیرو بن سکتا ہے ہاں غیر مسلم جس کو چاہیں. اپنا ہیرو بنالیں مگر. مسلم کو
ہیرو ان کو ماننا چاہیے جو اسلام کی خد مت میں پیش پیش تھے اور بطور
پاکستانی ہمارے ہیرو. ہمارے اسلاف ہیں اور واید اعظم. علامہ اقبال اور وہ
فوجی جوان ہیں جنھوں نے وطن پر جان قربان کردی اور وطن پر آنچ نہیں آنے دی
اور محتلف گیمز میں وطن کانام روشن کیا |