ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں

اسلام علیکم، عزیز پاکستانیوں! ہمیں ہر دم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ اس نے ہمیں ایک مسلمان بنایا اور ایک آزاد اسلامی ریاست عطا کی۔ یہ وہ ریاست ہے کہ جس کے قیام کے لئے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اگر آج ہم نے اس کی قدر نہ کی یا کسی بھی طرح اپنے مفادات کے لئے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایسا عمل ہمارے لئے تو باعث ندامت ہوگا ہی مگر ساتھ ہی ساتھ ہماری آنے والی کئی نسلیں بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گی۔ لہٰذا ہمیں چاہیئے کہ اپنے اسلاف کے لہو کی اس امانت میں ہرگز خیانت نہ کریں اور وطن عزیز پاکستان کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور محنت کریں کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ہم اپنی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ہیں۔
میں ہوں پیروکار دین اسلام کا
مجھ سے نہ الجھنا کہ شکست تمھاری ہی ہے

ہمیں یہ بات پوری دنیا کو بتانی ہے کہ:

ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں
ہم سب کی ہے پہچان، ہم سب کا پاکستان
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 41080 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.