ڈوبتی ہوئی قوم کی کہانی

ایک ایسی قوم کی کہانی ہے جس نے دو سو سال تک اس دنیا پر حکومت کی۔ تقریباً ہر قوم پر حملہ کیا اور دنیا کو معاشی غلام بنانے کی ہر کوشش کی۔ لیکن آج کا وقت اس قوم کو ایسے موڑ پر لے آیا ہے جہاں اسے کچھ نہیں سوجھ رہا کہ اپنے آپ کو ڈوبنے سے کیسے بچائے۔ وہ معاشی ابتری جو اس قوم نے دنیا پر طاری کی تھی آج وہی معاشی ابتری اسے چاروں طرف سے گھیر چکی ہے۔

آج کے لوگوں کو قدرت نے ایسا موقع دیا ہے کہ وہ ایک عظیم الشان قوم کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھ کر عبرت پکڑیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پیسہ ہر مسئلہ کا حل ہے اور اپنے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے پیسے کے پیچھے بھاگتے ہیں لیکن پیسہ ایک ایسی بلا کی طرح ہے جو بڑھ جائے تو سکون چھین لیتی ہے اور چلی جائے تو عزت نہیں رہتی، یعنی نہ جائے رفتن نہ پائے رفتن۔

میں جس قوم کی آپ کو کہانی سنا رہا ہوں اس نے دنیا کو باور کرایا کہ پیسہ بہت بڑی طاقت ہے اور دنیا کے بہترین لوگوں کو جمع کرلیا۔ جب ماہرین کی بڑی تعداد کسی جگہ جمع ہو تو وہاں کام زیادہ تیزی سے ہوتا ہے اور پیسے کی فراوانی ہوجاتی ہے۔ اس قوم نے یہی کیا۔ دنیا بھر سے ماہرین کو بلایا اور لوگوں کو اپنی زمین میں سبز باغ دکھائے۔

اگر آپ دو سو سال کی تاریخ دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس قوم نے بہت ہوشیاری اور سمجھ داری سے دنیا کو اپنے قبضے میں کرنے کی پلاننگ کی اور وہ بڑی حد تک اس میں کامیاب بھی رہے۔ لیکن اگر آپ آج کی خبریں دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ ان کی کمپنیاں خسارے کا رخ کرچکی ہیں۔ جس دولت کی ریل پیل سے وہ دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کر رہے تھے وہ بے وفا دولت اب ان سے بھی اکتا چکی ہے۔

مسلسل گرتی ہوئی کرنسی نے ان ممالک میں پریشانی کی لہر دوڑا دی ہے جو اس ملک کی کرنسی پر انحصار کرتے ہیں۔

آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ یہ انکل ٹام کی قوم کی کہانی ہے اور اس کا انجام قریب آرہا ہے۔

بس حالات حاضرہ پر نظر رکھئے اور کچھ ہی سالوں میں آپ امریکیوں کو باقی دنیا سے بھیک مانگتا ہوا دیکھیں گے۔
Rashid Ali
About the Author: Rashid Ali Read More Articles by Rashid Ali: 2 Articles with 1789 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.