اسلام علیکم عزیز پاکستانیوں! ہم
میں سے ہر ایک محب وطن پاکستانی کو اس قوم کے مستقبل کی فکر ہمہ وقت رہتی
ہے۔ اس قوم کا مستقبل ہم سب کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کہتے ہیں قومی
مستقبل میں قوم کے معمار یعنی بچوں کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ اگر ہم اپنے
اردگرد نظر دوڑائیں تو ہمیں علم ہوگا کہ جنھیں ہم قوم کے معمار کہتے ہیں وہ
کیسی کیسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
ماں باپ کو اپنے بچوں سے بڑا پیار ہوتا ہے، وہ ان کہ ہر قسم کی خواہش کو
پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس مقصد کے لئے بڑی سے بڑی مصیبت جھیلتے
ہیں۔ موجودہ زمانے کے بچے اپنی تعلیم پر کوئی خاطر خواہ توجہ مرکوز نہیں
کرتے جس کی وجہ سے یا تو وہ امتحانوں میں فیل ہوجاتے ہیں یا پھر مشکل سے
پاس ہوجاتے ہیں۔ کیا یہی وہ بچے ہیں جن سے والدین، اساتذہ اور قوم کو کتنی
امیدیں وابستہ ہوتی ہیں، جنھیں ہم "قوم کے معمار" کہتے ہیں۔ مگر بچوں کی اس
بدحالی کا سارا ملبہ ہم محض انھی ٌپر نہیں گرا سکتے۔ کیونکہ ان کی زندگی
میں بہت سے اور لوگوں کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔
ضرورت بس اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے علاوہ دیگر فضول
سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے دیں۔
اس آرٹیکل کا حصئہ دوم پڑھنا نہ بھولیں۔ |