آج پاکستان میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کے
زندہ جلنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جو کہ ایک آئل ٹینکر کے حادثہ کی وجہ
سے ہوا۔احمد پورشر قیہ میں صبح فجر کے وقت آئل سے بھرے ٹینکر کو حادثہ پیش
آیا ٹینکر الٹ گیا پٹرول گر نے لگا یہ دیکھ کے راہ چلتی گاڑیاں مو ٹر
سائیکل اور رکشہ مالکان رک کے پٹرول بھر نے لگ گئے مقامی آبادی نے بھی بہتی
گنگا میں ہاتھ دھونے کو فوقیت دی اور شامل ہو گئے ۔ پٹرول کسی لمحہ آگ پکڑ
سکتاہے لیکن لالچ نے عقل پہ پر دے ڈال دیے اور اچانک آگ بھڑ کنے سے زیادہ
تر جل گئے گاڑیاں موٹر سائیکل بھی بھسم ہو گئے مسافر بھی حادثہ کا شکار ہوۓ
ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ سو افراد جل گئے سو زخمی اور کئی گاڑیاں اور موٹر
سائیکل بھسم ہو گئے -
پاکستانی قوم کو مہنگائی غربت اور افلاس کی چکی نے اس طرح سے پیسا ہے کہ
طمع اور لالچ فطرت کا حصہ بن گئے ذرا سا مفاد نظر آۓ تو جان کی پرواہ نہیں
کر تے
انا للہ و انا الیہ راجعون
زندہ لوگ
زندگی ہارے مردے
نادیہ عنبر لودھی اسلام آباد |