یہ بھی جان کی قربانی دیتے ہیں

ٹی وی ڈرامہ " الفا -براوء -چارلی " اپنی جگہ ایک شاندار پیشکش تھی-

لوگ اب بھی اسے یاد کرتے ہیں -جب یہ ڈرامہ ٹیلی کاسٹ ہوتا تھا تو شہر کی گلیاں سنسان ہو جا تی تھیں- اس ڈرامے نے سوچ و فکر کے نئے دروازے وا کئے- ایک دروازہ یہ بھی تھا کہ کیا دوسرے پیشوں میں سکون ہی سکون ھے -
کوئی ' جان کا خطرہ لاحق نہیں -

جتنا سوچتے گئے اتنا ہی انکشاف ہوتا گیا کہ ہر پیشہ کئ موقعوں پر جان کا نذرانہ مانگتا ہے-

انجینئر کئ ایسے مواقع پر اپنی زندگی لٹا دیتےہیں کہ اگر وہ یہ قدم نہ اٹھاتے تو نہ جانے کتنے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے -مشہور خاتوں ناول نگار کے مائننگ انجینئر بیٹے نے مچھ شاہرگ بلوچستان کی کانوں
میں کارکنوں کی جان بچاتے ھوئے اپنی جان جان آفریں کے حوالے کردی -

شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کئ مرتبہ ایسے مرض کی تحقیق میں لگ جاتے ھیں کہ جس میں انکی اپنی جان کو خطرہ لا لاحق ہو جاتا ھے - سوات مین کئ سال قبل ایسے ہی ایک مسئلے میں جس کے سبب جانوروں سے مہلک بیماری انسانوں میں منتقل ہورہی تھی ایک ڈاکٹر تحقیق میں جت گیا اور خود وائرس کا شکار ھوا لیکن لوگوں کو بتادیا کہ مرض کا اصل محرک کیا ھے

صحافت اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد ہر روز ایسے مرحلوں اور ایسے لمحات سے دو چار ہوتے رپتے ہیں - انہیں دھمکیاں بھی ملتی ہیں

سماجی بہبود کی تنظیموں کا بھی یہی حال ہے - کویٹہ میں ایک منشیات کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کے سربراہ اسماعیل مائلو کو دن دہاڑے سب کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا - کیونکہ اسمائیل مائلو شہید جانتے تھے کہ منشیات نوجوان نسل کو تباہی کے گڑھے میں گرا رہی ہے اور اس وجہ سے وہ وہ ان منشیات فروشوں کی راہ میں دیوار بنے کھڑے تھے -بعد میں حکومت پاکستان نے یوم پاکستان کے موقع پر شہید اسماعہل مائلو کو تمغے سے نوازا - میں جب بھی کوئٹہ جاتا ہوں تو علمدار روڈ کے قبرستان میں جہاں اسماعیل مائلو آسودہ خاک ہیں ضرور حاضری دیتا ہوں -اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں -

ایک اور سماجی بہبود کی تنظیم کے افراد نے بتایا کہ تنظیم کے کارکنان اور والنٹئیر حضرات ایسے ہی مرحلوں سے گزرتے ریتے ہیں - کئی مرتبہ معلومات حاصل کرنے ، پیسوں کی تقسیم کے لئے ایسے علاقوں میں جانا پڑتا ہے جہاں پیسے چھننے کا اندیشہ ہوتا ہے - کئ والنٹئیر تو جرابوں میں پیسے چھپا کر لے جاتے ھیں- ایک والنٹئیر نے بتایا کہ جب اس نےامدادی رقم بوڑھی خاتون کو دے دی تو بوڑھی خاتون نے اپنا داماد ساتھ کر دیا کہ وہاں پر وارداتیں عام ھوتی تھیں- ایک والنٹیر نے تو سستا موبائل خرید لیا ہے اور ایسےمقامات پر وہ سستا والا موبائل استعمال کرتا ہے

پولیس والوں کی قربانیاں بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتیں

اللہ ان سب کو اپنی حفاظت میں رکھے

Munir  Bin Bashir
About the Author: Munir Bin Bashir Read More Articles by Munir Bin Bashir: 124 Articles with 355087 views B.Sc. Mechanical Engineering (UET Lahore).. View More