اب رہے گا نہ کوئی کنوارا٬ یہ ہے اب کریم کا نعرہ!
آپ سوچ
رہے ہوں گے یہ کوئی مذاق ہوگا؟ مشہور ٹیکسی سروس کریم (Careem) کا سائیڈ
بزنس؟ یا پھر مارکیٹنگ کی کوئی نئی حکمتِ عملی؟ اگر آپ اپنے لیے یا اپنے
بچوں کے لیے رشتہ تلاش کر رہے ہیں تو ٹیکسی سروس کریم سے رابطہ کریں!
جی ہاں آپ نے صحیح سنا! کریم نے بدھ کی صبح پاکستانی والدین کے مسائل کو
سمجھتے ہوئے رشتہ سروس متعارف کروا دی- اب آپ نہ صرف کریم سے سفر کر کے
اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں بلکہ راستے میں زندگی کا ہمسفر بھی تلاش کرسکتے
ہیں وہ بھی بالکل مفت!
کریم نے اپنے فیس بک کے پیج پر یہ پیغام درج کیا ہے:
|
|
کریم کے نمائندے سبطین نقوی کے مطابق “ یہ صرف لوگوں کے درمیان روابط قائم
کرنے کا ایک طریقہ ہے جس کی مدت صرف دو دن ہے- یہ سروس کراچی٬ لاہور٬ اور
اسلام آباد کے شہروں میں آج سے دستیاب ہوگی- آپ کو “Rishta ride” پہلے سے
بُک کرنی ہوگی جس میں ایک رشتہ کروانے والی آنٹی آپ کے سفر میں ساتھ ہونگی-
یہ رشتہ کروانے والی پیشہ ور ہیں جو ذریعہ معاش کے طور پر یہ کام کرتے ہیں-
وہ آپ سے آپ کی تمام معلومات لیں گے اور آپ کی پسند کے بارے میں پوچھیں گے-
اور یہ آپ سے اس کے مطابق بعد میں رابطہ کریں گے- مگر اس سے آگے کی ذمہ
داری کریم کی نہیں ہوگی“-
ان کا مزید کہنا تھا کہ “ پاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے
اور پھر بھی لوگوں سے روابط استوار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے٬
لہٰذا یہ اقدام خاصا مناسب اور معقول ہے- آج صبح ہم نے اوسطاً 700 سواریاں
بُک کی ہیں اور یہ تعداد اب بڑھ کر 1000 تک پہنچ چکی ہوگی یا ہوسکتا ہے کہ
اس سے بھی تجاوز کرچکی ہو-
پاکستانی عوام کا ردِ عمل:
|
|
|
|
|
|
|
|
|
یہ رشتہ آنٹی سروس 19 سے 20 جولائی 2017 تک دستیاب
ہے- اگر آپ بھی دلچسپی رکھتے تو کریم سے رابطہ کریں!
|