relationship میں اکثر دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔
ایک وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے پارٹنر کے جو بہت بڑی بڑی باتیں کرتے
ہیں۔ہر وقت دوسرے انسان کو یہ کہتے رہتے ہیں کہ میں تمہارے لیے یہ کر
دوں گا /گی۔میں ہر جگہ ہر کام میں تمہارے ساتھ رہوں گا/گی اور تمہاری
ہر مشکل میں مدد کروں گا/گی۔مطلب کے ہر مشکل میں ساتھ ہونے کا کہا جا
تا ہے۔اور اس طرح دوسرا انسان ان سے بہت ساری امیدیں لگا لیتا ہے۔مگر
حقیقت میں جب دوسرے انسان کو سا تھ چاہیے ہوتا ہے یا مدد چاہیے ہوتی ہے
تو اس قسم کے لوگ کی اصلیت سامنے آتی ہے کے وہ تو محض خالی خولی با تیں
تھیں۔
اس طرح سے انکے relationship میں بہت بڑی دراڑ آجاتی ہے۔
دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو اپنے پارٹنر کو کوئ امیدوں کے پہار نہیں
دکھاتے ہیں مگر جب کبھی ضرورت ہو تو دوسرے کی مدد کرنے اور ساتھ دینے
کی کوشش کرتے ہیں یا چپ چاپ ساتھ دے کر اس کی پریشانیوں کو کم کرتے
رہتے ہیں ۔ دوسرے انسان کو اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ کوئی کیسے ان
کو مشکل سے نکال کر لے آیا ہے یا لے آے گا کیونکہ دوسرا انسان بھی ویسی
ہی بڑی بڑی با تیں ان سے چاہ رہا ہوتا ہے پر وہ ایسے با تیں کرنے کی
بجائے اس وقت کا انتظار کرتے ہیں جب انکا پارٹنر انکے ساتھ کا احساس
انکے رویئے سے کرے۔
اس طرح سے اس قسم کے لوگوں کا relation بھی خراب ہو جاتا ہے |