بنیادی سہولتوں کی فراہمی

تحریر۔۔۔ رانا محمد اشرف
بورے والا ضلع وہاڑی کی ایک سب سے بڑی تحصیل اور پنجاب کی دوسری بڑی تحصیل اکتیسواں بڑا شہر ہے بورے والا دہلی ملتان روڈ پہ واقع ہے یہ ضلعی صدر مقام وہاڑی 35 کلو میٹرمشرق کی جانب دہلی ملتان روڈ پہ واقع دریائے ستلج قریبی قصبات جملیرا اور ساہوکا کے قریب سے گزرتا ہے یہ شہر سطح سمندر سے436فٹ اونچائی پہ واقع ہے بورے والا شہر سے 18کلومیٹر کے فاصلہ پہ مشہور صوفی بزرگ حضرت بابا دیوان چاولی مشائخ کا مزار واقع ہے اس تحصیل کی 32 یونین کونسلز ہیں یہاں کی مقامی زبان پنجابی ہے پچھلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے آرائیں برادی کے چوہدری نذیر احمد آرائیں ایم این اے اور شہری نشست سے چوہدری ارشاد احمد آرائیں ایم پی اے منتخب ہوئے اسی گروپ کے چوہدری عاشق علی آرائیں،سابق وزیر مملکت سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے امیدوار عبدالمتین کو شکست دے کر امیر شہر منتخب ہوئے چیئر مین بلدیہ چوہدری عاشق علی آرائیں بڑی لگن ،جذبہ اورجانفشانی سے شہر کی خوب صورتی اور ترقی کے لئے کوشاں ہیں شہر کی بہتری کے لئے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں جبکہ شہر کے جو مسائل ہیں انہیں بھی حل کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں شہریوں کی سہولتوں کے لئے کچھ گزارشات ان کی خدمت میں پیش نظر ہیں مشاہدہ میں آیا ہے کہ سکول کالج اور دفاتر کے اوقات میں سڑکوں بالخصوص لاری اڈامیں رش کے باعث ٹریفک جام ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں اورآئے روز حادثات بھی رونما ہوتے ہیں کیا ہی اچھا ہو اگر لاری اڈا شہر سے باہر منتقل کر دیا جائے یہ بھی واضح رہے کہ لاری اڈا کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ کئی سال پرانا ہے لیکن تاحال سرد خانہ میں پڑا ہوا ہے ٹریفک کے رش کو قابو میں لانے کے لئے عارف والا وہاڑی روڈ پر اوور بریج کی اشد ضرورت ہے یونین کونسل نمبر 36 کا ایک حصہ جوشہر کے شمال مشرق میں وسیع اور گنجان آبادی پر مشتمل تاج پارک ،فیض پارک،زاہد آباد ،مجاہد کالونی ،مرتضی ٹاؤن جو کہ ریلوے لائن کی دوسری جانب واقع ہے صرف ایک ریلوے پھاٹک ہے جو اتنی بڑی آبادی کے لئے ناکافی ہے اس آبادی کے باسیوں کے لئے مجاہد کالونی نہر والی جانب ریلوے پھاٹک کی ضرورت ہے ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ ایک میٹل روڈ بنائی جائے جو شہر کو ملانے کا متبادل راستہ ہو،ریلوے لائن اور نہر کے ارد گرد کوڑے کرکٹ اور گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں جو ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں مجاہد کالونی میں واٹر سپلائی کا مناسب بندوبست نہیں ہے بیس سال قبل واٹر سپلائی کی ٹینکی بنائی گئی جو تاحال خرابی کے باعث بند پڑی ہے پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی بلدیہ بورے والہ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے نکاسی آب کے لئے مناسب بندوبست نہیں ہے نالیاں آئے روز بند ہونے سے گندے پانی سے گلیوں میں جوہڑوں کے مناظر پیش کرتے ہیں راہ گیروں اور نمازیوں کا اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے گندہ پانی نشیبی گھروں میں داخل ہوجا تا ہے لڑکیوں کے لئے ہائی سکول کی ضرورت ہے یہاں سے پانچ کونسلرزراؤ عبدالغفار،سیٹھ اسرار،شاہد جمیل،ملک فاروق اعوان اور جاوید بھٹی(موصوف بلدیاتی الیکشن میں ہار گئے تھے بعد ازاں مخصوص نشست پہ منتخب ہوئے) منتخب ہوئے جن میں دو اپوزیشن اور تین حکومتی کونسلرز ہیں اسی یونین کونسل سے سابق رئیس بلدیہ پیر سید محمد اقبال شاہ منتخب ہوئے تھے لمحہ فکریہ یہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ان کے لخت جگرسید اظہر اقبال شکست کھا گئے تھے یہاں سے تین حکومتی کونسلرزہونے کے باوجود یہ علاقہ مسائلستان بنا ہوا ہے نوجوان نسل کے کھیل کوڈ کے لئے کوئی گراؤنڈ اور پارک نہیں ہے اہلیان آبادی کی حکام بالا بالخصوص امیر شہر سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی اپیل ہے

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 470219 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.