خوبصورتی

تمام دیسی پردیسی ہم وطنوں کو السلام و علیکم

اور تمام اندرون ملک اور بیرون ملک قارئین کو ہیلو ہائے

میرا آج کا موضوع ہے“ خوبصورتی کیا ہے، حسن کیا بلا ہے“ حسن و خوبصورتی ایک خوبصورت احساس ہے جو آنکھوں کے لئے فرحت، دل کے لئے سکون اور روح کے لئے سر شاری و سرور کا باعث ہے لیکن حسن و خوبصورتی کا ایک خاص معیار قائم کرنا ممکن نہیں کیونکہ انسان زندگی میں یکسانیت میں اختلاف سے مرکب ہے ہر انسان کے لئے خوشی و مسرت، فرحت و سرور، اور پسندوناپسند کا معیار ایک دوسرے سے مختلف ہے کسی کو کلاسیکی موسیقی پسند ہے تو کوئی راک و پوپ کو پسند کرتا ہے، کسی کو سفید رنگ پسند ہے تو کسی کو کالا ، کسی کو سرخ تو کسی کو نیلا اس لئے ضروری نہیں کہ جو چیز ہمیں پسند ہے وہی دوسروں کے لئے بھی ویسی ہی خوبصورت ہو چونکہ ہر ایک کی رائے اور پسند مختلف ہوتی ہے لہذا خوبصورتی کا معیار بھی مختلف ہی ہوگا جو چیز جو رنگ جو منظر جو انسان آپ کے دل کو بھائے وہی آپ کے لئے سب سے خوبصورت سب سے حسین ہے قدرت نے بظاہر تمام انسانوں کو ایک جیسا ہی پیدا کیا ہے لیکن سبکی جمالیاتی حسن مختلف ہے اسی لیے ہر انسان کے انداز و اطوار، خیالات اور پسند میں اختلاف ہے جس طرح آنکھیں کالی، بھوری، سبز، نیلی اور شربتی ہوتی ہیں اسی اعتبار سے حسن نظر بھی مختلف ہے

اور اس حسن نظر کا تعلق ظاہر سے نہیں باطن سے ہے کائنات حسن و جمال اور قدرت کی خوبصورتی کا شاہکار ہے ہر چیز میں قدرت کا حسن و جمال جھلکتا ہے جس تک رسائی کے لئے سب کو الگ الگ حسن نظر اور حسن جمال عنایت کیا گیا ہے اب یہ انسان کا کام ہے کہ وہ ان عنایات سے کس طرح فیضیاب ہوتا ہے رب نے تو اپنے بندوں کو خوبصورتی حسن و جمال جیسی نعمتوں سے نواز کر زمین پر اتارا اب یہ انسان کا کام ہے کہ وہ بدعملی کا شکار ہو کر اس حسن و خوبصورتی کو مانند نہ کرے بلکہ حسن تدبیر اور حسن عمل سے کام لیکر خوبصورتی میں مزید اضافہ کرے، اسے سنوارے اور اسے نکھارے

اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنی عطا کردہ عنایات سے مستفید ہونے اور ایک دوسرے کو فیض یاب کرنے کی توفیق و ہدایت بھی عنایت فرمائے آمین
 

uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 24014 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More