موبائل کا استعمال

موبائل کا استعمال اب بہت بڑھ چکا ہے اس کےساتھ ساتھ اس کا ہماری زندگی پر گہرے اثرات کا بھی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ۔ گھروں اور فنکشنز وغیرہ میں لوگوں میں اس کے رحجان کا پتہ چل سکتا ہے اس کے استعمال کا یہ پہلو بھی نظر آیاہے کہ کہیں جانا ہو یا گھر آئے مہمانوں سے بوریت محسوس ہو رہی ہے تو اس میں ملوث ہو کر وقت گزارا جاتا ہے جو کہ بحرحال قابل ستائیش نہیں۔ موبائل بلا شبہ جدید دور کی ایک کارآمد ایجاد ہےلیکن اس میں دیوانگیی کی حد تک مشغول ہو جانا مناسب بات نہیں ۔ انٹرنیٹ کے ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال بڑھا ہے اور وہاں کیا کیا خرافات بھی ہوتی ہیں اس کا بھی ہمیں علم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیٹ کا نا مناسب استعمال آپ کے ذہن اور صحت پر منفی اثرات نہ ڈالے ۔ لینڈ لائن فون میں یہ قباحت ضرور ہے کہ آپ اس کے قریب ہونگے تب ہی اس سے استفادہ کر پائیں گے جب کہ موبائل آپ کےسنگ رہ کر یہ ضرورت پوری کرتا ہے جس کی وجہ سے اس سے ہمارا عشق بھی جوبن پر رہتا ہے۔

Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 110752 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More