حکومت کی ذمہ داری

کھیل کسی ملک کی پہچان ہوتی ہے۔ کھیل ہی کی بدولت ایک ملک کی پہچان ہوتی ہے۔ جو ملک کھیل کے میدان میں جتنا کامیاب ہوگا اس ملک کے لوگ اتنے ہی مقبول ہوگئے۔ ہر ملک کے لوگوں کا کسی نہ کسی کھیل سے ایک جذباتی رشتہ ہوتا ہے۔ اور وہ اس کھیل میں ہار کو کسی طرح قبول نہیں کرتے۔ پاکستانی عوام کو کرکٹ کے کھیل سے جذباتی وابستگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہماری ٹیم جیتتی ہے۔ تو لوگ اپنے ہیروز کو سر آنکھوں پر بیٹھاتے ہیں۔ اور ان کی عزت کرتے ہیں۔ لیکن جب ہماری ٹٰیم ہارتی ہے تو اس کو لعن طعن کرتے ہیں۔ ویسے تو ہمارا قومی کھیل ہاکی ہے۔ لیکن حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔ جس سے ہماری ہاکی تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدام کرے تاکہ ہمارا ملک کھیلوں کے میدانوں میں ترقی کر سکے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیئے سکولوں اور کالجوں کی سطح سے اپنا کام شروع کرے۔ تاکہ کھیلوں کے ہر شعبوں میں با صلاحیت بچے آگے آ کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔ کھلاڑیوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ محنت سے کھیلتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کریں۔
Ghulam Mujtaba Kiyani
About the Author: Ghulam Mujtaba Kiyani Read More Articles by Ghulam Mujtaba Kiyani: 12 Articles with 19981 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.