میڈیا میں عزتوں کا کھلواڑ اور بے لگامی

تحریر : فرید احمد فرید
اسلامی معاشرہ ہی وہ معاشرہ ہے جو مرد اور عورت کو مکمل معاشرتی حقوق دیتا ہے اور ان کو ایسے مخلوط ماحول سے منع کرتا ہے جس سے معاشرے میں کوئی اخلاقی بگاڑ پیدا ہو پاکستان وہ ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا جسکی بنیاد ہی اسلام کے نام پر رکھی گئی اور مکمل طور پر اسلامی قوانین کو نافذ کرنے کا پابند بنایا گیا لیکن موجودہ حالات میں ایسا کچھ نظر نہیں آرہا خاص طور پر میڈیا کو اتنا طاقتور کردیا گیا ہے کہ بلا لحاظ ایسا مواد نشر کررہا ہے جو کہ اخلاقی گراوٹ اور بے حیائی کا سبب بن رہا ہے اور وہاں ہمارے معاشرے کی اخلاقی پستی کو بھی ظاہر کرتا ہے یہ اسلامی معاشرے میں قطعا قابل قبول بات نہیں ماہ رمضان میں تو یہ کام عروج پر پہنچ جاتا ہے ہر چینل اپنی رہٹنگ بڑھانے کے لیے "رمضان ٹرانسمیشن " کے نام پر پورے سال غیر اخلاقی فلموں ڈراموں میں کام کرنے والے میراثیوں کو لے آتا ہے جو ہمارے ماؤں بہنوں سے خوب ہنسی مڈاق کرتے ہیں انعام کے لالچ میں ماؤں بہنوں کو اپنے پیچھے بھگایا جاتا ہے اور خوب عزت کا کھلواڑہ کیا جاتا ہے لیکن ہمیں کیا ہم تو بے غیرتوں کی طرح بڑے خوش ہوکر دیکھ رہے ہوتے ہیں کونسی وہاں ہماری ماں بہن ہے یاد رکھیے ہم اسلام کے نام پر ایسے بندھن سے بندھے ہوئے ہیں جو یہ کہتا ہے کہ دوسروں کی ماں،بہن،بیٹی کو اپنی ماں بہن سمجھو ان کو اتنی ہی عزت دو جتنی اپنی ماں بہن کو دیتے ہو -

کافی دن بعد جب ٹی وی دیکھنے کے لیے بیٹھا تو ایک ایسا اشتہار نظر سے گزرا کہ میں شرم سے پانی پانی ہوگیا ایک نام نہاد شریف نے اپنی گرل فرینڈ سے ملنے جانا ہوتا ہے تو عین موقع پہ موصوف کے موبائل کی بیٹری جواب دے جاتی ہے جس سے رابطہ منقطع ہوجاتا ہے جس سے وہ وقت پر پہنچ نہیں پاتا اور ان کی گرل فرینڈ بیچاری انتظار سی تنگ آکر کسی اور سے گپ شپ لگا کر چلی جاتی ہے موصوف صاحب کو اس بات کا بڑا رنج ہوتا ہے وہ ایک خاص کمپنی کا موبائل خریدتے ہیں جس کی بیٹری ٹائمنگ اور چارج کرنے کی صلاحیت بہت اچھی ہوتی ہے اگلے دن موصوف صاحب کا وقت پر رابطہ ہوجاتا ہے اور ان کی اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات بھی ہوجاتی ہے جس سے دونوں کو بہت خوشی ہوتی ہے اور دونوں خوب قہقہے لگا کر ہنس رہی ہوتے ہیں-

اب میری بات کا جواب آپ نے دینا ہے آیا کہ ہمارے اسلامی معاشرے میں اس کا تصور ہے کیا ہمیں آذانہ مخلوط ماحول کی اجازت ہے میں ان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں آپ اپنی پروڈکٹ کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کریں لیکن خدارا ایسے کاموں سے پرہیز کریں جو ہمارے معاشرے میں اخلاقی پستی کا سبب بنیں اﷲ ہمیں نیکی پر چلنے اور نیکی کی دعوت دینے کی توفیق عطا فرمائے اور اسلامی جمہوریہ پاکستانی میں حقیقی معنوں میں اسلام کا بول بالا ہو
اﷲ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
آمین

Talha Khan
About the Author: Talha Khan Read More Articles by Talha Khan: 63 Articles with 48551 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.