بسم اﷲ کریں

اسلامی جموریہ پاکستان ’’ دنیا ‘‘ کا واحد ملک ہے جس کو’’ اسلامی دنیا ‘‘اپنا رہبر اور پاکستانی ایٹمی قوت کو ’’ اسلامی ایٹمی بم‘‘ کہتے ہیں ۔ پاکستان کی بہادر افواج کو ’’ اسلامی فوج ‘‘ کہا اور سمجھا جاتا ہے۔
آج ستمبر 1965 والہ جزبہ ولولہ پوری قوم میں اپنے ’’ برما کے مظلوم و بے بس مسلمانوں ‘‘ کے لئے پیدا ہو گیا ہے!

ہمارے مسلمان بھائی ، بہنیں، ضعیف العمر بزرگ، مریض بچیوں اور بچوں کا قتل عام ایسے ہو رہا جیسے ’’ کیڑے مکوڑوں کے ساتھ بھی نہیں ہو تا۔ با حیا اور غیرت مند عورتوں کو بھوکا پیاسا رکھ کر اجتماعی زیادتی ۔۔۔ پھر ٹانگوں اور بازوں کو کاٹا جا رہا ہیں ، اعضائے مخصوصہ کو کاٹ کاٹ کر پرندوں اور جانوروں کے آگئے ڈالا جاتا ہے۔۔عذاب پہ عذاب دیر کر زندہ انسانوں کا پیٹ چیرا جاتا ہے۔ زندہ انسانوں کو آگ میں جلایا جا رہا اور وہ بھی ساتھ ساتھ تشدد ۔۔۔ بس اس کے آگئے مجھ سے نہیں لکھا جاتا۔۔
اﷲ پاک کا ارشاد گرامی ہے !
سورۃ النساء: 75
اور تم کو کیا ہوا ہے کہ اﷲ کی راہ میں اور ان بے بس مردوں
اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جودعائیں کرتے ہیں
کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سیجس کے رہنے والے ظالم
ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا
حامی بنا۔اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما۔۔اﷲ تعالیٰ کے ارشاد کے بعداﷲ پاک کے پیارے محبوب جناب رسالت مآب ﷺ کا فرمان عالی شان ۔۔۔

مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم ڈھاتا ہے، نہ اسے دشمن کے حوالے کرتا ہے، نہ اس کی رسوائی کے درپے ہوتا ہے اور نہ اسے حقیر جانتا ہے۔ (سیدناابوہریرہؓ،مسند امام احمد، صحیح مسلم) اسی طرح آپ کا ارشاد ہے کہ تم مومنین کو دیکھو گے تو وہ ایک جسم کی مانند ہیں جس طرح ایک جسم میں کوئی عضو تکلیف اور بیماری میں مبتلا ہو جائے تو سارا جسم اس تکلیف کی وجہ سے بخار اور بے خوابی کا شکار ہو جاتا ہے، اسی طرح ایک مسلم کی تکلیف دوسرے مسلمان بھائی کو تڑپا دیتی اور اس کی نیند اڑا دیتی ہے۔ (متفق علیہ) اسی طرح آپؐ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے اسی طرح مضبوطی کا باعث ہوتا ہے جسطرح دیوار کی اینٹیں ایک دوسری کو مضبوط بناتی ہیں۔۔

ان شااﷲ ابابیل برما کے مسلمانوں کی مدد کے لئے ضرور آئیں گئے ۔ اور یہ سعادت اﷲ پاک اسلامی جموریہ پاکستان کے نصیب میں لکھیں گئے ۔

اسلامی جموریہ پاکستان کے صدرِ مملکت جناب ممنوں حسین ، وزیر اعظم اسلامی جموریہ پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی اور سپاسلار چیف آف آرمی اسٹاف جناب جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب آپ اﷲ پاک کا نام لیکر ’’ بسم اﷲ کریں ‘‘ ۔ انشااﷲ دنیا دیکھے گئے اﷲ تعالیٰ اور اﷲ پاک کے رسول ﷺ پاکستانیوں سے ابابیل کا کام کیسے لیتے ہیں ؟
 

Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 301 Articles with 352752 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.