صلاح الدین ایوبی کی دعا قبول ہوئی اور دشمن کا---

عیسائیوں کے ساتھ صلیبی جنگیں ہو رہی ہیں۔ عیسائیوں نے اپنی پوری فوج میدان میں جھونک دی تاکہ ایک ہی ہلی میں مسلمانوں کو شکست دے دیں۔ مزید برآں کمک کے طور پر ایک بحری بیڑا بھی روانہ کر دیا۔ صلاح الدین ایوبی کو پتہ چلا تو اس کو پریشانی لاحق ہوئی مسلمان تعداد میں تھوڑے ہیں، سازو سامان میں کم ہیں۔ کفار کا مقابلہ ہم کیسے کریں گے؟ صلاح الدین ایوبی بیت المقدس میں جاتا ہے ساری رات رکوع اور سجدہ میں گزار دیتا ہے، اﷲ کے سامنے مناجات کرتا رہتا ہے۔ فجر کی نماز پڑھ کر باہر نکلا، ایک نیک اور بزرگ آدمی جاتے ہوئے نظر آئے۔ صلاح الدین ایوبی قریب آتا ہے اس بزرگ کو سلام کر کے کہتا ہے، حضرت معلوم ہوا ہے کہ کفار کا ایک بحری بیڑہ چل پڑا ہے جو مسلمانوں پر حملہ کرے گا ہمارے پاس ان سے نمٹنے کے لیے فوج نہیں ہے آپ دعا کریں کہ اﷲ تعالٰی مسلمانوں کو فتح عطا فرمائے۔ وہ صاحب نظر تھے آنکھ اٹھا کر صلاح الدین ایوبی کے چہرے کو دیکھا اس کی رات کی کیفیات کو بھانپ لیا۔ فرمانے لگے صلاح الدین ایوبی تیرے رات کے آنسوؤں نے دشمن کے بحری بیڑے کو ڈبو دیا ہے۔ واقعی اگلے دن خبر پہنچی کہ دشمن کا بحری بیڑا ڈوب چکا تھا۔ ایک وقت تھا رات کے آخری پہر میں مسلمانوں کے ہاتھ اٹھتے تھے اﷲ تعالیٰ دنیا کے جغرافیہ کو بدل دیا کرتے تھے۔ آج اس وقت ہمارے آنکھ نہیں کھلتی۔ اس دال ساگ کے مزے نے ہمیں عبادات کے مزے سے محروم کر ڈالا۔

اللہ تعالیٰ مظلوم مسلمانوں پر رحم فرمائے ۔ اس مشکل گھڑی میں ہم ان مظلوموں کی کیا مدد کرسکتے ہیں ؟؟؟ہم کچھ نہیں کرسکتے اگر تو کم از کم ان کے لیے دعا تو کرسکتے ہیں، انکے درد کو محسوس تو کرسکتے ہیں ۔ رب العالمین کی بارگاہ میں چار آنسو بہا کر، گڑگڑا کر انکے لیے رحم کی بھیک تو مانگ ہی سکتے ہیں ۔ اتنا تو دکھا ہی سکتے ہیں کہ یا اﷲ : ہمیں دکھ ہے اپنے مظلوم بہنوں اور بھائیوں کی بربادی کا۔۔۔۔تڑپ تڑپ کر دعائیں تو مانگ ہی سکتے ہیں اللہ تعالیٰ سے اللہ تعالیٰ بہت غفور الرحیم ہیں۔ امید ہے ہم مجبور عوام کی سن لیں گے ۔

ہمارے پاس طاقت نہیں، اقتدار نہیں، مگر دعاؤں کا ہتھیار تو ہے ۔ ہمیں چپ کرکے بے حِس ہو کر نہیں بیٹھنا چاہیے.... ہمیں اپنی دعاؤں سے ضرور بالضرور انکی مدد کرنی چاہیے۔۔۔یا اﷲ ! روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کی حالتِ زار پر رحم فرما دے ۔ انھیں ظلم و جبر کی ان تاریک راہوں سے نکال دے۔ انھیں چمکتی دمکتی روشن صبحیں دکھا دے.

YOU MAY ALSO LIKE: