مسائل میں گھرا ملیر.

ملیر ،کراچی کا ایک وسیع ترین علاقہ ہے اس کی آبادی تقریبا دو لاکھ سے زائد ہے۔ ملیر دیہی اور شہری دونوں علاقوں پر مشتمل ہے یہاں باغات اور کھیتوں کےمناظر دیکھنے لائق ہیں۔ اس علاقے میں مختلف سنگ اور نسل سے تعلق رکھنے افرادرہتے ہیں۔ کراچی میں جاری رینجرز اور پولیس کی جانب سے کئے گئے آپریشن سے دیرپہ امن اور سکون لوگوں کے چہروں سے جھلکتا ہے۔ قابل دید اور فخر بات یہ ہے کہ یہاں پر ترقیاتی کام بھی شروع ہوئے ملیر 15اور ملیر ہالٹ پر بننے والے پل سے جہاں ٹریفک جام میں کمی ہوئی وہیں روزگار میں بہتری بھی نظر آئی۔ ملیر کی مختلف مارکیٹ جن میں لیاقت اور گھانچی مارکیٹ سر فہرست ہیں۔ عید کی خریداری میں ان مارکیٹوں میں لوگوں کا ہجوم قابل ذکر ہے۔ پھلوں ،سبزیوں اور گوشت کی خریداری کے لئے لوگوں کا ملیر کی طرف آنا بھی ملیر کی اہمیت کو اجاگر کررہا ہے۔ خالص اور تازہ گوشت کی خریداری کے لیے ملیر گوشت مارکیٹ کا نام پورے کراچی میں مشہور ہے۔

بعد ازاں تعریف کے بعد اب بات ہوجائے کچھ مسائل کی تو ان کی وجہ سے ملیر بد حالی کا شکار ہورہا ہے۔ ایک طرف ملیر 15 پر پل کی تعمیر سست روی کا شکار ہے تو دوسری طرف ملیر ہالٹ سے کالابورڈ پر نالہ کی تعمیر نو کے باعث ٹریف جام لوگوں کے لئے سردرد بن گیا ہے۔ ملیر کالابورڈ سے ملیر 15 جانے والی سڑک کی خستہ حالی ہو یا نالے سے باہر آتا ہوا گندہ بدبو دار پانی جس کیی وجہ سے مچھروں کی افزائش نسل اور گندگی بڑھتی جارہی ہے۔ لیکن مسائل ابھی یہاں ختم نہیں ہوتے ۔ پینے کا صاف پانی لوگوں کے لئے نایاب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ٹینکر مافیا من مانے داموں پر ٹینکر فروخت کررہے ہیں۔

اب بات کی جائے ملیر 15 پر پل کی تعمیر کی تو اس کا بھی کوئی پرسان حال نہیں گزشتہ ڈیڑھ سال سے سست روی کا شکار یہ پل مکمل نہیں ہوسکا اور اسی پل کا ایک حصہ گزشتہ سال جنوری میں مکمل کرلیا گیا تھا۔ پل کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کی زد میں اب تک 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ عید الضحیٰ کے دوران ہونیووالی بارشوں سے سڑک اور گلیاں ندی نالے کا منظر پیش کررہی تھی۔ نکاسی آب کی کلی کھول گئی۔ ملیر کو درپیش ان مسائل سے نکال نے کے لئے ایک بہتر حکمت عملی اور بہتر انتظامی ڈھانچے کی اشد ضرورت ہے ۔

Ather Hayat
About the Author: Ather Hayat Read More Articles by Ather Hayat: 8 Articles with 7588 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.