اسمائے محمد صلی اللہ علیہ وعلى آله وسلم

آپﷺ کے بہت سے نام ہیں لیکن دو نام’’ محمد‘‘اور’’ احمد‘‘ آپﷺ کے ذاتی اور باقی صفاتی کہلاتے ہیں ۔نبی اکرم ﷺ کے یہ تمام اسمائے گرامی عظیم برکتوں اور خصوصیتوں والے ہیں اور اللہ تعالی نے ہر نام کی جدا تاثیر اور انقلاب انگیزی رکھی ہے ، علامہ قسطلانی ؒ نے لکھا ہے کہ:آپﷺ کے بہت نام اور القاب قرآن وحدیث میں آئے ہیں ،مختلف علماء نے الگ الگ تعداد بتائی ہے ،بعض نے اللہ تعالی کے ناموں کے برابر 99 نام بتائے ہیں اور بعض نے لکھا ہے کہ اگر قرآن وحدیث اور کتابوں کو تلاش کیا جائے تو آپﷺ کے ناموں کی کُل تعداد ۳۰۰ تک پہنچتی ہے۔(المواہب اللدنیہ:1/14بیروت)
نامِ محمد ﷺ کی وجہ تسمیہ: عبد المطلب نے ولادت کے ساتویں روزآپ ﷺ کا عقیقہ کیا اور اس تقریب میں تمام قریش کو دعوت دی ،اور’’ محمد‘‘آپﷺ کا نام تجویز کیا ۔قریش نے کہاکہ : اے ابو الحارث!( عبد المطلب کی کنیت)آپ نے ایسا نام کیوں تجویز کیا جو آپ کے آباء واجداد اور آپ کی قوم میں سے اب تک کسی نے نہیں رکھا ۔عبد المطلب نے کہاکہ : میں نے یہ نام اس لئے رکھا کہ اللہ آسمان میں اور اللہ کی مخلوق میں اس مولود کی حمد و ثنا کرے۔( سیرت المصطفیٰ:1/61)اسی طرح اس عظیم الشان نام رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ عبدالمطلب نے آپ ﷺ کی ولادت سے پہلے ایک خواب دیکھا جو اس نام رکھنے کا باعث ہوا وہ یہ ہے کہ عبد المطلب کی پشت سے ایک زنجیر ظاہر ہوئی جس کی ایک جانب آسمان میں ایک جانب زمین میں اور ایک جانب مشرق میں اور ایک جانب مغرب میں ہے ۔کچھ دیر کے بعد وہ زنجیردرخت بن گئی جس کے ہر پتہ پر ایسا نور ہے کہ جو آفتا ب کے نور سے ستر درجہ زائد ہے ۔مشرق اور مغرب کے لوگ اس کی شاخوں سے لپٹے ہوئے ہیں ،قریش میں سے بھی کچھ لوگ اس کی شاخوں کو پکڑ ے ہوئے ہیں اور قریش میں سے کچھ لوگ اس کے کاٹنے کاارادہ کرتے ہیں ۔یہ لوگ جب اس ارادے سے اس درخت کے قریب آنا چاہتے ہیں تو ایک نہایت حسین وجمیل جوان ان کو آکر ہٹا دیتا ہے ۔معبرین نے عبد المطلب کے اس خواب کی یہ تعبیر دی کہ تمہاری نسل سے ایک ایسالڑکا پیدا ہوگا کہ مشرق و مغرب تک لوگ اس کی اتباع کریں گے اور آسمان و زمین والے اس کی حمد اور ثناکریں گے ،اس وجہ سے عبد المطلب نے آپ ﷺ کانام محمد رکھا۔(الروض الانف فی السیرۃ النبویۃ:1/280بیروت)
محمد ﷺ اور احمد ﷺ کے معنی: محمد ﷺکے معنی ہے کہ جن کی تعریف کی جاتی ہے ان میں سب سے زیادہ آپﷺ کی تعریف کی گئی ۔اور احمد ﷺ کے معنی ہے کہ جو اللہ کی تعریف کرنے والے ہیں ان میں سب سے زیادہ تعریف کرنے والے بھی آپﷺ ہیں۔( سیرت حلبیہ:1/262)۔
قرآن کریم میں نامِ محمدﷺ کا استعمال: قرآن کریم ﷺ میں نامِ محمدﷺ چار جگہوں پر آیاہے ۔ومامحمد الا رسول قد خلت من قبلہ الرسل۔( اٰل عمران :144)’’اور محمد(ﷺ)ایک رسول ہی تو ہیں ؛ان سے پہلے بھی بہت سے رسول گزرچکے ہیں۔‘‘ماکان محمد ابااحد من رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین۔( الاحزاب :40)’’( مسلمانو!) محمد (ﷺ) تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ۔لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں ،اورتمام نبیوں میں سب سے آخری نبی ہیں۔‘‘والذین امنوا وعملو الصلحت وامنوا بما انزل علی محمد( محمد:2)۔’’اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ،اورا نہوں نے نیک عمل کئے ہیں ،اور ہر بات کو دل سے مانا جو محمد(ﷺ) پر نازل کی گئی ہے۔‘‘محمد رسول اللہ ۔’’( الفتح:29)’’محمد(ﷺ) اللہ کے رسول ہیں۔‘‘
سو اسماء وصفات بمع ترجمہ مندرجہ ذیل ہیں:
۱- مُحَمَّدٌ۔ تعریف کیا ہوا
۲- أَحْمَدُ بہت ثنا کرنے والا
۳-حَامِدٌ۔ حمد کرنے والا
۴- مَحْمُوْدٌ۔ تعریف کیا ہوا
۵- قَاسِمٌ تقسیم کرنے والا

۶- عَاقِبٌ۔ آخری
۷- فَاتِحٌ فتح کرنے والا
۸- شَاھِدٌ۔ حاضر

۹- حَاشِرٌ جن کے پاس حشر ہوگا
۱۰- رَشِیْدٌ رُشد والا
۱۱- مَشْھُوْدٌ جن کے پاس سب حاضر
۱۲- بَشِیْرٌ بشارت دینے والا
۱۳- نَذِیْرٌ۔ ڈرانے والا
۱۴- دَاعٍ دعوت دینے والا
۱۵- شَافٍ علاج کرنے والا
۱۶- ھَادٍ رہنمائی کرنے والا
۱۷- مَھْدِیٍّ ھدایت یافتہ
۱۸-مَاحٍ مٹانے والا
۱۹- مُنْجٍ۔ نجات دینے والا
۲۰- نَاہٍ منع کرنے والا
۲۱- رَسُوْلٌ رسول
۲۲- نَبِیٌّ نبی
۲۳- أُمِّیٌّ أُمی
۲۴- تِھَامِیٌّ تھامہ والا
۲۵- ھَاشِمِیٌّ ھاشِمی
۲۶- أَبْطَحِیٌّ۔ بطحاء والا
۲۷- عَزِیْزٌ پیارا
۲۸-حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ۔ تمہارے لئے آس لگانے والا
۲۹- رَؤُوْفٌ ترس کھانے والا
۳۰- رَحِیْمٌ۔ مہربان
۳۱- طٰہٰ طٰہ
۳۲- مُجْتَبٰی چُنا ہوا
۳۳- طٰسِیْن طٰسِیْن
۳۴- مُرْتَضٰی پسندیدہ
۳۵- حٰم حٰم
۳۶- مُصْطَفٰی منتخَب
۳۷- یٰسِیْن۔ یٰسِیْن
۳۸- أَوْلٰی۔ سب سے بہتر
۳۹- مُزَّمِّلٌ۔ چادر پہننے والا
۴۰- وَلِیٌّ۔ دوست
۴۱- مُدَّثِّرٌ۔ کمبلی والا
۴۲- مَتِیْنٌ مضبوط
۴۳- مُصَدِّقٌ۔ تصدیق کرنے والا
۴۴- طَیِّبٌ پاک
۴۵- نَاصِرٌ۔ مدد کرنے والا
۴۶- مَنْصُوْرٌ مدد کیا ہوا
۴۷- مِصْبَاحٌ۔ چراغ
۴۸- آمِرٌ۔ حکمران
۴۹- حِجَازِیٌّ حجازی
۵۰- نِزَارِیٌّ۔ نزاری
۵۱- قُرَشِیٌّ۔ قریشی
۵۲- مُضَرِیٌّ۔ مضری
۵۳- نَبِیُّ التَّوْبَةِ۔ توبے والا نبی
۵۴- حَافِظٌ حفاظت کرنے والا
۵۵- کَامِلٌ کامل
۵۶- صَادِقٌ سچا
۵۷- أَمِیْنٌ امانت دار
۵۸- عَبْدُ اللّٰه عبد الله
۵۹- کَلِیْمُ اللّٰه الله سے ہمکلام
۶۰- حَبِیْبُ اللّٰه الله کا دوست
۶۱- نَجِیُّ اللّٰه الله سے سر گوشی کرنے والا
۶۲- صَفِیُّ اللّٰه الله کا چنا ہوا
۶۳- خَاتَمُ الْأَنْبِیَاء سلسلہ نبوت پر مہر لگانے والا
۶۴- حَسِیْبٌ۔ خاندانی
۶۵- مُجِیْبٌ جواب دینے والا
۶۶- شَکُوْرٌ۔ قدرداں
۶۷- مُقْتَصِدٌ میانہ روی والا
۶۸- رَسُوْلُ الرَّحْمَةِ رحمت والا رسول
۶۹- قَوِیٌّ۔ طاقت ور
۷۰- حَفِیٌّ۔ با خبر
۷۱- مَأْمُوْنٌ۔ محفوظ
۷۲- مَعْلُوْمٌ۔ معلوم
۷۳- حَقٌّ سچا
۷۴- مُبِیْنٌ واضح کرنے والا
۷۵- مُطِیْعٌ اطاعت کرنے والا
۷۶- رَسُوْلُ الرَّاحَةِ راحت والا رسول
۷۷- أَوَّلٌ پہلا
۷۸- آخِرٌ آخری
۷۹- ظَاھِرٌ۔ ظاھر
۸۰- باَطِنٌ مخفی
۸۱- نَبِیَّ الرَّحْمَةِ۔ رحمت والا نبی

۸۲- یَتِیْمٌ۔ یتیم
۸۳- کَرِیْمٌ سخی
٨٤- حَکِیْمٌ حکمت والا
۸۴- خاَتَمُ الرُّسُل رسولوں کا خاتَم
۸۵- سَیِّدٌ سردار
۸۶- سِرَاجٌ چراغ
۸۷- مُنِیْرٌ روشن
۸۸- مُحَرَّمٌ حرمت والا
۸۹- مُکَرَّمٌ معزز
۹۰- مُبَشِّرٌ بشارت دینے والا
۹۱- مُطَھِّرٌ پاک
۹۲- قَرِیْبٌ قریب
۹۳- خَلِیْلٌ دوست
۹۴- مَدْعُوٌّ دعوت دیاگیا
۹۵- جَوَّادٌ سخی
۹۶- خَاتِمٌ آخری
۹۷- عَادِلٌ مُنصف
۹۸-شَھِیْرٌ مشہور
۹۹- شَھِیْدٌ گواہ
۱۰۰- رَسُوْلُ الْمَلْحَمَة مجاھد رسول

Dr shaikh wali khan almuzaffar
About the Author: Dr shaikh wali khan almuzaffar Read More Articles by Dr shaikh wali khan almuzaffar: 450 Articles with 877529 views نُحب :_ الشعب العربي لأن رسول الله(ص)منهم،واللسان العربي لأن كلام الله نزل به، والعالم العربي لأن بيت الله فيه
.. View More