پاکستان کی دو بار آسکر انعام یافتہ فلم ساز شرمین عبید
چنائے کی حال میں کی گئی پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا پینڈورا باکس
کھل گیا ہے کہ آیا فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے میں
آتا ہے یا نہیں۔
چند روز قبل شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ شئیر کی تھی
جہاں انھوں نے اپنی بہن کے ساتھ کراچی کے معروف آغا خان ہسپتال میں ہونے
والے واقعے کا ذکر کیا تھا۔
|
|
شرمین عبید کے مطابق ان کی بہن ہسپتال میں اپنے طبی معائنے کے لیے گئی تھیں
جہاں ان کے ڈاکٹر نے بعد میں انھیں فیس بک دوست بننے کی پیشکش بھیج دی۔
شرمین عبید کی پوسٹ شائع ہونے کے بعد اطلاعات کے مطابق ہسپتال نے اس ڈاکٹر
کو نوکری سے برخاست کر دیا۔
|
|
آغا خان ہسپتال کے ترجمان کے مطابق 'ہسپتال رازداری کا بھرپور خیال رکھتا
ہے اور وہ ڈاکٹر اور مریض کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات دینے سے
گریزاں ہے' لیکن ترجمان نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر ڈاکٹر اور مریض اگر
معلومات فراہم کرنا چاہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
|