جانور بہرحال جانور ہوتے ہیں اور ان سے کسی قسم کی چھیڑ
چھاڑ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرلینی چاہیے۔ اکثر اوقات ایسی خبریں
منظر عام پر آتی رہی ہیں کہ سرکس کے شیر نے رنگ ماسٹر پر حملہ کردیا، یا
پالتو ہاتھی نے بپھر کر انسانوں پر حملہ کردیا ، چند برس قبل غالباً امریکا
میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں نینشل پارک کے شیروں نے اپنے رکھوالے
پر حملہ کردیا۔ ایسا ہی کچھ خطرناک سانپوں کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرنے والی
انڈونیشیا کی ایک گلوکارہ کے ساتھ ہوا۔
|
|
انڈونیشیا کی ایک مقامی گلوکارہ اسٹیج شو کے دوران سانپ کے ڈسنے سے ہلاک
ہوگئی۔یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں گزشتہ دنوں پیش آیا۔ ارما بیول
نامی نوجوان گلوکارہ اسٹیج پر سانپوں کے ساتھ پرفارمنس کرنے کے حوالے سے
مشہور تھیں۔
4 اپریل کو ایک اسٹیج شو میں وہ کنگ کوبرا کے ساتھ پرفارم کررہی تھی کہ اس
دوران کنگ کوبرا نے اسے ڈس لیا۔ جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی اور کچھ
دیر بعد ہی وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔
مغربی دنیا میں ارما کا نام زیادہ جانا پہچانا نہیں تھا مگر انڈونیشیا میں
اسے مقبولیت حاصل تھی۔ گلوکارہ کو جنوبی ایشیائی فلمی موسیقی پر رقص اور
رال اینڈ رول کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔
انڈونیشن حکومت نے اگرچہ اس قسم کے اسٹیج شوز پر پابندی عائد کردی تھی مگر
ارما کا یہ انداز مقبول ہوگیا تھا جس میں وہ سانپوں، اژدھوں اور کنگ کوبرا
کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرتی تھی۔
|
|
چار اپریل کو بھی ارما مغربی جاوا کے ایک گاؤں میں ایک اٹھارہ فٹ لمبے کنگ
کوبرا کے ساتھ پروگرام کررہی تھی۔ ارما کو پتا نہیں تھا کہ اس کوبرا کا زہر
نہیں نکالا گیا ہے۔اسٹیج پر رقص کے دوران کنگ کوبرا نے اسے ڈس لیا۔ کوبرا
کے کاٹنے کے بعد بھی وہ 45 منٹ تک پرفارم کرتی رہی جس کے بعد وہ اسٹیج پر
گر گئی اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ |