پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان

چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم

اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں حسب روایت پہلی تینوں

پوزیشنیں طالبات نے حاصل کر کے لڑکوں کو مات دیدی۔ پری میڈیکل کے نتائج میں

چھٹی پوزیشن تک طالبات کا راج نظر آرہا ہے ، یہ چھ پوزیشنیں گیارہ طالبات

نے حاصل کی ہیں جس میں پانچویں پوزیشن مشترکہ طور پر تین طالبات نے جبکہ

دوسری ، چوتھی اور چھٹی پوزیشن دو ، دو طالبات نے حاصل کی ہیں۔ نتائج کے

مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس

گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ آسیہ خالد بنت خالد محمود رول نمبر 212261

نے 992 نمبر اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن بھی

مشترکہ طور پر اسی تعلیمی ادارے کی دو طالبات ماروا تنویر بنت محمد تنویر

رول نمبر 212465 اور حبا خالد بنت خالد عزیز رول نمبر 212384نے 991نمبرز اے

ون گریڈ لے کر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز ڈگری

کالج کی طالبہ رمشا بنت محمد عمران رول نمبر 214638 نے 990 نمبر لے کر حاصل

کی۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ

میں پہلی تینوں پوزیشنیں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس

کی طالبات نے حاصل کیں۔ ہوم اکنامکس میں پہلی پوزیشن نور العین انور بنت

انور اقبال رول نمبر 135642 نے 1200 میں سے 1020 نمبرز اے ون گریڈ لے کر

حاصل کی، دوسری پوزیشن مشترکہ طور پر حبا مسعود بنت مسعود انور رول نمبر

135576 اور ایمن ندیم بنت ندیم اقبال رول نمبر 135523 نے 988 نمبرز اے ون

گریڈ لے کر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن فاطمہ اکرام زبیری بنت اکرام احسن

زبیری رول نمبر 135562 نے 982نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی۔انہوں نے مزید

بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 21389امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل

کی جبکہ 21106 امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 11139 امیدوار کامیاب قرار

پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.78 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں

1349امیدواروں نے اے ون گریڈ، 3089 نے اے گریڈ، 3290 نے بی گریڈ، 2500 نے

سی گریڈ، 858نے ڈی گریڈ جبکہ 53 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل

کی۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس کے

امتحانات میں334 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ328امیدوار امتحانات

میں شریک ہوئے جس میں 152 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب

46.34 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 4امیدوار اے ون گریڈ، 25اے گریڈ، 59 بی

گریڈ، 47 سی گریڈاور 17 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔میڈیکل ٹیکنالوجی

کے امتحانات میں تین امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے امتحانات میں شرکت

کی اور تینوں ہی امیدوار کامیاب قرار پائے۔

 


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US