سننے میں مشکل ہوتی ہے اس وجہ سے۔۔۔ میرا کو پاگل خانے نہیں بلکہ! اداکارہ کی والدہ کا نیا انکشاف

image

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق میرا کی والدہ نے اپنے بیان کی تردید کر دی ہے۔

قومی خبر رساں ادارے کے مطابق نامور اداکارہ میرا کی والدہ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کو پاگل خانے میں داخل نہیں کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ میرا کو پاگل خانے بھیج دیا گیا، والدہ کا تصدیقی پیغام جاری

میرا کو پاگل خانے سے رِہا کر دیا گیا، 48 گھنٹوں میں امریکہ چھوڑ دینے کا حکم

میرا کی والدہ نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی کو پاگل خانے کے بجائے میڈیکل کیئر سینٹر میں داخل کروایا گیا تھا۔ میں بزرگ خاتون ہوں، سننے میں مشکل پیش آتی ہے، اسی وجہ سے فون پر سننے میں غلطی ہوئی۔

تاہم گزشتہ روز اداکار عمران عباس بھی میرا کی حمایت میں سامنے آئے اور سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ کسی کی ذہنی حالت کا مذاق اڑانا مناسب عمل نہیں ہے۔ ایسا کرنے سے میرا کے کیرئیر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مذاق خودکشی پر بھی مجبور کر دیتے ہیں۔

٭ اِس حوالے سے آپ کیا تبصرہ پیش کرنا چاہیں گے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts