بنا سر والا آدمی؟ ان 5 عجیب و غریب تصویروں میں کیا گڑبڑ چھپی ہے جنہوں نے دیکھنے والوں کو چکرا کر رکھ دیا

image

اکثر انٹر نیٹ پر ایسی دماغ کو چکرا دینے والی تصاویر موجود ہوتی ہیں جنہیں سمجھنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ غور سے دیکھ کر ہی ان دلچسپ و عجیب تصویروں کی حقیقت سمجھ آتی ہے۔

آج ہم انہیں عجیب و غریب تصاویر پر ایک نظر ڈالیں گے اور جانیں گے ان کی حقیقت۔

1- اس تصویر میں کیا یہ انسانی دل موجود ہے؟ یقینا آپ بھی یہی سوچ رہے ہوں گے کہ شخص کے ہاتھ میں موجود انسان کا دل ہے۔ لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ دراصل یہ انسانی ہاتھ نہیں بلکہ آلو ہے جو ہو بہ بو آلو کی شکل سے ملتا جلتا ہے۔

2- مذکورہ تصویر میں بظاہر یہ ایک بطخ کا بچہ نظر آرہا ہے لیکن در حقیقت یہ بطخ کا بچہ نہیں بلکہ ٹماٹر ہے۔ بلاشبہ یہ قدرت کا ایک خوبصورت کرشمہ ہے۔

3- اس تصویر کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ کتے کے منہ میں کوئی بوٹی کا ٹکڑا لٹکا ہوا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، تصویر کو غورسے دیکھیں تو یہ کتے کی اپنی ہی زبان ہے جو سائز میں کافی لمبی بھی ہے۔

4- اس آدمی کا سر کہاں گیا؟ یقینا آپ بھی اس تصویر کو دیکھ کر چونک گئے ہوں گے۔درحقیقت اس تصویر میں آدمی سورہا ہے اور اس کے سر پر جیکٹ کی ہوڈی موجود ہے جس کی وجہ سے یہ شخص بنا سر والا نظر آرہا ہے۔

5- اونٹ کے منہ میں زیرا یہ کہاوت تو آپ سب نے سنی ہوگی لیکن اس تصویر کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ اونٹ کے منہ میں آدمی گھس گیا ہو۔ مزاحیہ طرز کی اس تصویر میں ایک آدمی کافی دور موجود ہے لیکن ایسا لگتا ہے جیسے اونٹ کے منہ میں موجود ہو۔ تصویر کھیچنے والے بہت بڑا کارنامہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US