میں گھر والوں کے ساتھ رشتہ دیکھنے گیا وہاں لڑکی سے صرف ایک منٹ کی ملاقات ہوئی اور پھر۔۔ 16 سالہ سیف اللہ نے لڑکی پسند کرتے ہی 10 منٹ میں نکاح کر کے سب کو حیران کردیا

image

نیک کام میں دیر نہیں کرنی چاہئے ایسا کر دکھایا ہے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ لڑکے سیف اللہ نے جنہوں نے 10 منٹ میں لڑکی پسند کر کے اسی وقت شادی کا فیصلہ کیا۔

حیران کن طور پر لڑکی جس کا نام آسیہ ہے، نے بھی فوراً ہی شادی کرنے کی حامی بھرلی تھی اور ان کا نکاح دس منٹ میں پڑھا دیا گیا۔

چھوٹی عمر رکھنے والے سیف اللہ نے ایک انٹرویو میں اس پورے واقعے سے متعلق گفتگو کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ آگے مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

الیاس سیف اللہ نے انٹرویو میں کہاکہ میں 2018 میں جب پاکستان آیا تھا تو اس دوران میں کافی بور اور اکیلا ہوگیا تھا کیونکہ میں یہاں کسی کو نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے کوئی جانتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد علامہ سیف اللہ صاحب اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے تھے تو میں سوچا کہ کیونکہ نہ شادی کرلوں جس کے بعد میں نے اپنے والدین سے مشورہ کیا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔

اینکر کے ایک سوال کے جواب میں سیف اللہ نے بتایا کہ شادی سے متعلق ایک مولوی صاحب سے رابطہ ہوا تھا جنہوں نے رشتہ کے لیے مجھے ایک اچھی فیملی کا بتایا جس کے بعد ہم ان کے گھر چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود بھی معلوم نہیں تھا کہ اچانک میرا نکاح ہوجائے گا۔

سیف نے بتایا کہ جب ہم آسیہ کے گھر پہنچے تو ان کے والد نے ہمیں اندر بلایا۔ آسیہ کے والد کا کہنا تھا کہ آیئےآپ ہماری بیٹی دیکھ لیجیے۔ الیاس سیف اللہ نے بتایا کہ میں نے آسیہ کو صرف ایک منٹ کے لیے دیکھا تھا اور پھر 10 منٹ بعد ہی ہم دونوں کا نکاح پڑھا دیا گیا۔

سیف اللہ کے کل ١٤ بہن بھائی ہیں۔ ان کی اہلیہ آسیہ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جانتی بھی نہیں تھیں کہ گھر کون آرہا ہے اور نہ یہ تصور کیا تھا کہ نکاح ہوجائے گا اور یہ میرے لیے بہت حیرت انگیز معاملہ تھا۔

ایک دوسرے انٹرویو میں ننھی جوڑی کا کہنا تھا کہ وہ آگے اپنی پڑھائی جاری رکھیں گے جبکہ سیف اللہ کاکہنا تھا کہ وہ اب پاکستان میں ہی رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US