جب اپنی گاڑی سے اترا تو دیکھا کہ خاتون بری طرح تڑپ رہی تھیں پھر میں نے۔۔ عورت نے جڑواں بچوں کو جنم دیا، جانیں ریسکیو افیسر نے کیسے عورت کی مدد کی؟

image

گزشتہ ماہ مظفرگڑھ میں ذہنی طور پر معذور خاتون نے گلی میں ہی جڑواں بچوں کو جنم دے دیا جس پر لوگوں کو حیرانی کے ساتھ شدید افسوس بھی ہوا۔

یہ واقعی ایک ایسی خاتون کا ہے جو پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں گلیوں میں گھوم گھوم کر لوگوں سے کھانا اور بھیک مانگ کر اپنا پیٹ بھرتی تھی، لوگ اسے بھاگا دیتے تھے،پھر وہیں ہفتے کے روز مظفرگڑھ ریسکیو 1122 کو ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک عورت گلی میں بے ہوش پڑی ہے، جب ریسکیو 1122 مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں اپنی ٹیم کے ہمراہ اس مقام پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک عورت جو کہ حاملہ ہے وہ گلی میں بے ہوش ہے، جوکہ عین ڈلیوری کا وقت تھا اس وقت خاتون کو چونکہ ہسپتال لے جانا ممکن نہ تھا تو قریبی لوگوں کے گھروں سے چادریں مانگی، یوں اس عورت نے گلی میں ہی 2 جڑواں بیٹوں کو جنم دے دیا۔

اس پورے واقعے کے ہیرو ریسکیو آفیسر محمد ندیم نے ایک انٹرویو کے دوران پورا وقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب اس حوالے سے کال موصول ہوئی تو دوسری ایمرجنسی کو ہم ختم کرچکے تھے ، اسی دوران کنٹرول سے کال آئی کہ فوری طور رپ ایک مقام پر روانہ ہوا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم ایمبولینس سے اترے توو دیکھا کہ وہاں دو تین عورتیں بھی موجود تھیں اور وہ انتہائی حیرت سے دیکھ رہی تھیں کہ ایک عورت کی ڈیلیوری ہورہی ہے تو ایک مرداس معماملےکو کیسے سنبھالے گا۔

آفیسر ندیم کا کہنا تھا کہ بعد ازاں میں نے ان خواتین کو تسلی دی کہ پریشان مت ہوں کیونکہ میں پہلے بھی میں اس طرح کے معاملے کو ڈیل کرچکا ہوں۔

ریسکیو 1122 مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ عورت ذہنی طور پر بیمار تھی اور اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کی ڈیلیوری کی تاریخ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایمرجنسی میں ہمیں تقریبا بارہ سے پندرہ منٹ درکار ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US