آٹھویں جماعت تک کلاسز کب تک بحال نہیں ہوں گی؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

image

سندھ بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق بڑی خبر سامنے آگٸ۔

ذراٸع کے مطابق سندھ میں21 اپریل سے آٹھویں جماعت ​تک کلاسز مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم کی جانب سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز 21 اپریل سے مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھی جاسکتی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ نویں دسویں اور کالجز میں کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US