پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت کا شمار باصلاحیت شخصیات میں کیا جاتاہے۔ انہیں عام طور پر "جیک آف ٹریڈ" بھی کہا جاتا ہے۔ عامر لیاقت متعدد بڑے اور مشہور چینلز پر کام کرچکے ہیں۔
اس وقت عامر لیاقت حسین رمضان المبارک کی مناسبت سے ایک نجی چینل پر رمضان ٹرانمیشن کر رہے ہیں ساتھ میں اسی چینل سے ایک اور ٹی وی شو کی میزبانی میں مصروف ہیں جس کا نام جیوے پاکستان ہے۔
حال ہی میں انہوں نےاپنے شومیں مقبول اداکار اعجاز اسلم اور اداکارہ و ہوسٹ نادیہ خان کو اپنے شو میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جس میں اپنے مہمانوں کے ساتھ خوب تفریح اور مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
عامر لیاقت حسین انتہائی دل لگی کے ساتھ رمضام شو کے ذریعے ریٹنگز حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ان کی سابق چیمپیئن نسیم کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے گرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے لیکن یہ سب تو کچھ نہیں ہے۔ عامر لیاقت کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ناگن کی تھاپ پر مزاحیہ رقص پیش کر رہے ہیں۔
عامر لیاقت حسین کا ناگن ڈانس ملاحظہ کیجیے۔
ان کی دوڑ لگانے والی ویڈیو پر زین نامی صارف نے لکھا کہ ان کو شرم آنی چاہیئے ایسی حرکتیں کرتے ہوئے۔
منصور علی نامی صارف نے لکھا کہ بندہ بہت انرجیٹک ہے۔
وہیں حنا ملک نامی صارف نے لکھا کہ دماغی مریض