کراچی کا موسم اچانک تبدیل، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

image

کراچی کے موسم میں اچانک تبدیلی، شہر قائد میں 24 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں سے مغربی سسٹم رخصت ہو رہا ہے، مغربی سسٹم ختم ہونے پر ہائی پریشر ایریا بن گیا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 14 فیصد ہے، کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران ہواؤں کا رخ تبدیل رہے گا، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا عمل جاری رہے گا۔

شہر کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، بدھ کو شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا، بدھ کو شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جمعرات کو درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US