''عامر لیاقت کبھی نہ رہا تو تمہیں یاد تو آئے گا کہ خوش رکھا کرتا تھا اور'' ۔۔۔ عامر لیاقت سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے

image

گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں جس کا جواب انہوں نے اپنے ہی شو پر دیا۔

عامر لیاقت حسین نے اس حوالے سے کہا کہ ''میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا ہے کہ اب ناگِن ڈانس نہیں کروں گا''۔

ان کا کہنا تھا کہ ''میں نے نسیم حمید کے ساتھ ریس لگائی اور گِر پڑا، لوگوں نے بے شمار میمز بنا ڈالے''۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ''مجھے میمز بنانے والوں سے کبھی چِڑ نہیں ہوتی، آپ بنایا کریں، اچھا ہے نا، عامر لیاقت کبھی نہ رہا تو تمہیں یاد تو آئے گا کہ تمہیں خوش رکھا کرتا تھا''۔

یاد رہے عامر لیاقت حسین نے اپنے پروگرام میں بھارتی گانے پر ناگن ڈانس کیا تھا جو سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی دیگر نامور شخصیات کو ناگوار گزرا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ ڈاکٹر صاحب کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اِسی شو کی دوسری قسط میں پیش آیا جب عامر لیاقت حسین نے بطور مہمان پاکستان کی نمبر 1 ایتھلیٹ نسیم حمید کو مدعو کیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے نسیم حمید کے ساتھ ریس لگانے کی کوشش کی جس پر وہ گِر پڑے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے موقع سے خوب فائدہ اٹھایا اور ان پر ہزاروں کی تعداد میں میمز بنا ڈالیں۔

٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے ضرور بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US