پاکستانیوں کی متحدہ عرب امارات آمد پر ایک مرتبہ پھر پابندی لگا دی گئی، جانیں یہ پابندی کب ختم ہو گی؟

image

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کی آمد پر 21 جولائی تک پابندی لگا دی ہے، چند رو زقبل امارتی حکام نے پاکستانی مسافروں کی امارات واپسی پر عائد پابندئی کی مدت میں 7 جولائی تک تو سیع کی تھی جس کا مطلب یہ تھا کہ اب عید الاضحیٰ سے پہلے کوئی بھی غیر ملکی متحدہ عرب امارات کا رخ نہیں کر سکے گا۔

اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ یہ پابندی 14 ممالک پر لگائی گئی ہے اور ان ممالک میں پا کستان ، بھارت ، نبمیا، سیرا لیون،کانگو، یوگینڈا،زیمبیا، ویت نام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ساؤتھ افریقہ اور نائیجیریا کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 21 جو لائی کے بعد بھی اس پابندی میں مزید توسیع ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US