بھارت کی پرانی ماڈل اور اداکارہ ثناء خان جو اب اکثر اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر وغیرہ شئیر کرتی رہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ "میں ہمیشہ سے جنید جمشید کو بہت پسند کرتی ہوں اور مجھے ان پر رشک آتا تھا اور میرے شوہر مجھے ان کی مثال دیتے تھے کہ اللہ تمھارے دل کو بھی جنید جمشید کی طرح بدل دے گا اس لئے اب میں بھی جنید جمشید کی طرح بننا چاہتی ہوں"
مفتی انس اور جنید جمشید
ثناء خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر مفتی انس مرحوم جنید جمشید کے دوست تھے اور ان دونوں میں دوستی کا گہرا تعلق تھا۔ شہادت سے پہلے جنید جمشید نے مفتی انس کو ایک وائس نوٹ بھی بھیجا تھا جو انھوں نے آج تک محفوظ کرکے رکھا ہے۔ ثناء خان نے یہ باتیں ایک درس کے دوران کیں جس کیں اور شادی کے بعد انھوں نے اداکاری کا کوئی پراجیکٹ نہیں لیا ہے۔