2 لاکھ کا یہ پھٹا ہوا سوئٹر ۔۔ ’پھٹے ہوئے سویٹر‘ کی قیمت اتنی زیادہ کیوں؟ وجہ آپ کو بھی چونکا دے گی

image

آج کل پھٹی ہوئی شرٹس اور جینز پہننے کا دور ہے جو کہ آج کے تازہ ترین فیشن کا حصہ ہے۔ بڑی معروف برانڈز کمپنیوں نے ایسے مہنگے لیکن جگہ جگہ سے پھٹے ڈیزائینز طرز کے کپڑے متعارف کرائے ہیں جن کی قیمت ہزاروں ڈالرز میں ہوتی ہے۔ وہیں اب پھٹے سویٹرز بھی مارکیٹ میں آگئے ہیں جن کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

عام طور پر لوگ ٹھنڈے موسم میں گرم سویٹرز پہنتے ہیں جو اچھی طرح بھنا ہوا ہوتا ہے۔ لیکن کیا کوئی موسم سرما میں پھٹا ہواسویٹر پہننا پسند کریگا؟

لیکن اٹلی کی جانب سے مہنگے کپڑے بنانے والی ایک بڑی کمپنی نے پھٹے ہوئے سویٹر پیش کردئیے ہیں جو کہ پہننے میں کافی آرام دہ ہیں جن کی قیمت 1450 ڈالر یعنی تقریباً دو سے ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔

بیلنسیاگا نامی کپڑوں کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ سویٹروں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ بہت پرانے ہوں، انہیں چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر دیا ہو اور وہ جگہ جگہ سے ادھڑے ہوئے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سویٹر پہننے میں بہت پرسکون ہے اور گرم رکھنے والا ہے کیونکہ یہ بھیڑوں سے پہلی بار اتاری گئی تازہ اُون سے تیار کیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts