بیٹیاں اپنے والد کی بہت چہیتی ہوتی ہیں ان کو کوئی بھی تکلیف ہو جائے تو باپ سے زیادہ کوئی پریشان نہیں ہوتا۔ ایک ایسی ویڈیو گذشتہ 3 دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ایک آئرش والد نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا ہوا ہے، ان کی 6 ماہ کی بچی پیدائشی طور پر بہری ہے، لیکن انہوں نے اس کے کانوں میں سُننے والا آلہ لگایا تو بچی نے باپ کی آواز سُن کر ہنسنا شروع کر دیا۔
ان کی یہ ویڈیو ایم ایس این ویڈیوز میں بھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔ والد کی خؤشی بھی دیدنی ہے۔ فیس بُک پر بھی لوگوں نے بچی نے متعلق کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کان بھی ایک بڑی نعمت ہیں، اگر ہم سُن نہ سکیں تو زندگی گزارنا بہت مشکل کام ہے۔ سب نے بچی کے لئے تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔