دنیا بھر میں کچھ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں۔ اور ان حرکتوں کی وجہ سے وہ بیمار ہو جائیں، تو ڈاکٹروں کے چکار لگاتے رہتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جس نے اپنے پیٹ کو گھر کی چیزوں سے بھر لیا۔
انڈونیشیا کے شہر جمبر کے تعلق رکھنے والے 30 سالہ نوجوان کے ہاتھ جو کچھ آیا وہ اسے نگل لیا۔ جبکہ کچھ وقت بعد اس شخص کے پیٹ میں تکلیف محسوس ہوئی تو اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔
ابتدا میں ڈاکٹر کو لگا کہ معمولی تکلیف ہے۔ تاہم جب ڈاکٹر نے مذکورہ شخص کے پیٹ کا ایکسرے کیئے تو معلوم ہوا کہ متاثرہ شخص کے پیٹ میں عجیب و غریب اشیاء موجود ہیں۔
رپورٹ سے معلوم ہوا کہ پیٹ میں کیل، پلاسٹک بیگ، کانٹا، سکے، 2 ہزار کے نوٹ اور 52 قسم کی مختلف اشیاء مذکورہ شخص کے پیٹ میں پائی گئی۔
جبکہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کا تین گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔ جس کے بعد پیٹ میں موجود تمام اشیاء نکالی گئی تھی۔