ایک یا دو نہیں بلکہ 12 مرتبہ آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں میں بجلی کا چمکنا لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔ تاہم چین کے صوبے شانڈونگ میں موسلادھار بارشوں کے دوران ایک یا دو نہیں بلکہ 12 مرتبہ بجلی کے ایک ہی کھمبے پر آسمانی بجلی گر گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 31 اگست کو چین کے شہر چنگڈاؤ میں موجود ایک بجلی کے کھمبے پر 12 مرتبہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جبکہ آسمانی بجلی گرنے کی اس ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی شہری کے موبائل فون سے بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک یا دو بار نہیں بلکہ 12 مرتبہ آسمانی بجلی کھمبے پر گری جس سے کھمبے کی حالت خراب ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ مذکورہ ویڈیو کو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کیا جارہا ہے۔ تاہم ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا یہ یہ اسٹریٹ لائٹ بہت بدقسمت ہے۔ ایک اور نے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر میں خوفزدہ ہو گیا ہوں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts