آدمی کے پیٹ میں چار دن سے موبائل فون تھا اور اسے معلوم ہی نہیں تھا ۔۔ جانیے ڈاکٹروں نے کیسے اس شخص کے پیٹ سے موبائل فون نکالا؟

image

دنیا بھر سے ایسی کئی خبریں سامنے آچکی ہیں کہ فلاں شخص کے پیٹ سے اوزار نکلے فلاں خاتون کے پیٹ سے کیلیں نکل آئیں، لیکن اب ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس کے پیٹ سے نوکیا 3310 نکل آیا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

نوکیا موبائل آج بھی ایک مضبوط سیٹ مانا جانا ہے جو ایک غلطی سے پیر پر گر جائے تو درد کافی درد کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واپس آتے ہیں موبائل فون نگلنے والے شخص کی کہانی پر جس کا نام پریسٹینا ہے اور اس کی عمر ٣٣ برس بتائی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس شخص کےپیٹ کا ایکسرے کیا اوربعد میں آپریشن کر کے موبائل نکالا۔

حیران کن طور پر موبائل فون 4 روز تک مذکورہ شخص کے معدے میں رہا اور اس حوالے معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ اس نے کب اور کیسے اسے نگل لیا۔

جب پریسٹینا کے پیٹ میں تکلیف اٹھی تو اس نے اسپتال جاکر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔پریسٹینا کا کامیاب آپریشن ہوا موبائل فون نکالنے والے ڈاکٹروں نے فیس بک پر اس فون کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جبکہ ایکسرے اور اینڈو اسکوپ تصاویر میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹروں نے اس موبائل فون کو معدے کو کاٹے بغیر نکالنے میں کامیاب حاصل کی اور اس کے لیے خصوص ڈیوائسز اینڈو اسکوپ کا استعمال کیا گیا اور 2 گھنٹے میں فون نکال لیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ موبائل کی بیٹری بہت نقصان دہ ہوتی ہے اور پھتںے کا خطرہ ہوتا کیونکہ اس میں کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔

موبائل فون نکلنے کے بعد اب اس شخص کی حالت بہتر ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts