ہر انسان نے دنیا میں انسانوں اور جانوروں کی طرح آوازیں نکال کر لوگوں کو خوش کرتے ہوئے دیکھا تو ہو گا لیکن آج ہم ایک ایسے پرندے کی بات کریں گے جو کسی نوزائیدہ بچے کی طرح روتا ہے اور اس طوطے کو تعلق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک ٹاورنگا نامی چڑیا گھر سے ہے ۔اس طوطے کا "سپرب لائر برڈ" ہے اور یہ ایک آسٹریلوی نسل کا طوطا ہے۔
سپرب لائر برڈ نامی اس طوطے میں اپنے ارد گرد کے ماؤحل سے سیکھنے اور دوسروں کی نقل اتارنے کی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے جس کا عملی مظاہرہ یہ طوطا پیش کرتا رہتا ہے۔کچھ ہی دن پہلے چریا گھر کے عملے نے اس طوطے کو ایک چھوٹے نو زائیدہ بچے کی طرح روتے ہوئے دیکھا تو اس منظر کو اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیا اور چڑیا گھر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کر دیا۔
اس ویڈیو کو اب تک پانچ لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اس آواز کو دیکھنے کے بعد مائیں اپنے نوزائیدہ بچوں کو ڈھونڈنے نکل جائیں گی۔
یہاں یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ ٹاورنگا چڑیا گھر میں کورونا وائرس کے باعث لوگوں کی آمدورفت بند ہے لیکن چڑیا گھر کا عملہ تمام پرندوں کی خدمت میں مصروف ہے۔