مکان خالی کرنے کے دوران کرایہ دار 19 مکڑیاں اور ایک اژدھا چھوڑ گیا ۔۔ پھر آگے کیا ہوا؟

image

ایک خبر کے مطابق امریکہ کی ریاست میئن میں کرایہ دار گھر کو چھوڑتے ہوئے 19 مکڑیاں اور ایک اژدھا چھوڑ کر چلا گیا۔ جس کی وجہ سے مکان مالک مشکل میں پڑ گیا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ بدھ کو ایک کرایہ دار مکان خالی کرنے کے دوران غیر قانونی جانوروں کو وہیں چھوڑ گیا۔ تاہم جب مکان مالک کو اس بارے میں خبر ہوئی تو اس نے فوراً جانوروں کو ریسکیو کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔

مکان مالک کے مطابق اس کے کرایہ دار نے آج ہی مکان خالی کیا تھا اور جاتے ہوئے گھر میں ایک اژدھا اور 19 مکڑیاں بھی چھوڑ گیا تھا۔

جبکہ ریسکیو عملے کا کہنا تھا کہ مکان میں پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ تمام کی تمام 19 مکڑیاں مر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ اژدھے کے پاس پانی بھی موجود نہیں تھا۔

ریسکیو عملے کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام جانور غیر قانونی طریقے سے گھر میں رکھے گئے تھے۔ جن میں سے زنذہ بچ جانے والے جانور کو، جانوروں کی ایک تنظیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس اور ریسکیو حکام کی جانب سے مذکورہ کرایہ دار کی تلاش کی جارہی ہے یا نہیں اس کے حوالے سے کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts