ترک صدر طیب اردوان اپنے دو ٹوک بیانات اور فیصلوں سے اپنے مخالفین کو حیران کر دیتے ہیں لیکن یہ بات جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ ترک صدر کو ایک بچے نے اپنی پھرتی سے حیران کر دیا۔
ترکی کے صوبے ریزے میں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر طیب اردوان سمیت عہدیداروں نے شرکت کی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ان کے سامنے ایک بچہ بھی موجود ہے جو کہ شاید اسی انتظار میں ہے کہ پہلے خود فیتہ کاٹ لے۔
اور ہوا بھی کچھ ایسا ہی کہ افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے انتظار میں کھڑے طیب اردوان سے پہلے اس بچے نے تیزی سے فیتہ کاٹ کر انہیں حیران کر دیا۔
ویڈیو میں صدر اردوان کو پیار سے بچے کے سر پر تھپتھپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں افتتاح کی تقریب کو مکمل کرنے کیلئے نیا فیتہ لگایا گیا۔