کہتے ہیں دنیا میں کوئی کام ایسا نہیں جو ناممکن ہو، صرف اس کو انجام دینے کیلئے لگن اور محنت ضروری ہوتی ہیں۔ چین کے بانی چیئرمین ماؤ زے تنگ نے کہا تھا دنیا میں تین چیزیں ایسی ہیں، اگر آپ انہیں حاصل کرنا چاہتے ہیں ہو تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں، جو آپ کو انہیں حاصل کرنے سے روک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، محنت، علم اور ایمانداری اگر تم محنت کرنا چاہتے ہو تو دنیا کی کوئی ایسی طاقت نہیں جو تمہیں محنت کرنے سے روک سکے۔ اس طرح علم اور ایمانداری بھی ہیں۔ پھر انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کیا اور کہا اٹھو! علم حاصل کرو، محنت کرو اور ایمانداری سے کام کرو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکے گی۔
اس ہی طرح یہ تین چیزیں ہر ایک فرد کیلئے ہے جو اپنی زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ آج ہم آپ کو اس شخص کے بارے میں بتائیں گے جس نے ان تین چیزوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا اور اپنی منزل کو پانے میں کامیاب ہوگیا۔
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان فوزان حسنی جو کہ کھانا پہنچنے والی کمپنی فوڈ پانڈا میں رائڈر کی نوکری کرتا تھا۔ دو سال اس نے فوڈ پانڈا میں نوکری کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی بھی جاری رکھی ہوئی تھی۔ ان دو سالوں کی انتھک محنت کے بعد فوزان حسنی نے فوڈ پانڈا میں اپنی نوکری چھوڑنے کے آخر دن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور کہا، " آج کے دن سے میرا ایک رائڈر کا سفر ختم ہو جائے گا۔ آج میری آخری رائڈر ہے، آج بطور فوڈ پانڈا رائڈر مجھے تقریبا 2 سال ڈیلیوری رائیڈر کے طور پر کام کرتے ہوئے ہوگئے ہیں۔ آج میں نے اکاؤنٹنگ کی ڈگری مکمل کرلی ہے۔ جبکہ بہت ساری یادیں اور تجربات جو میں نے ان تمام سفر کے دوران حاصل کیے ہیں وہ ہمشہ میرے ساتھ رہے گے۔"
فوزان نے پھر اپنی نئی جاب کے بارے میں بتایا کہ اب سے وہ دنیا کی سب سے مشہور ملٹی نیشنل کمپنی پی ڈبلیو سی میں ایک آڈٹ ایسوسی کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کررہا ہے۔ اس نے آخر میں لکھا میری منزل ابھی بہت دور ہے، اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کیلئے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔سفر طے کرنا ہے۔