2 کشتیاں آپس میں ٹکرائیں اور پھر ۔۔ جانیے کشتیوں میں تصادم کا یہ افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد کیا ہوا؟

image

وہ کہتے ہیں نہ کہ زندگی میں برا وقت کبھی بھی آ سکتا ہے اور جب آتا ہے تو بتا کر نہیں آتا ، یہاں یہ بات کہنے کا مقصد کیا ہے وہ آپکو ابھی سمجھ میں آجائے گا۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں دریائے گنگا میں 2 کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد پانی میں ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاعات ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور 3 افرداد کو مرنے سے بچا لیا لیکن باقی تمام افرداد کی تلاش ابھی تک جاری ہے ۔ لوگوں کو بچانے کیلئے تربیت یافتہ غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی گئی ۔مقامی پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 3 بچے اور 6 افراد شامل ہیں جن کاتعلق بھی ایک ہی خاندان سے ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ لوگ دریائے گنگا میں اپنی مذہبی عبادات میں مصروف تھے کہ دونوں کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 3 افرادکو بچانے کے بعد اب بھی دیگر لوگوں کی تلاش جا ری ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts