آن لائن شاپنگ کرنے کے فائدے اب سب ہی اٹھا رہے کیونکہ نہ گھر سے باہر جانے کی ضرورت ہوتی بس ایک فون کلک کے ذریعے من پسند چیز گھر پر ہی آجاتی ہے۔ لیکن اس میں فراڈ بھی بہت ہوتا ہے۔ آج ہماری ویب میں ہم آپ کو کچھ ایسے لوگوں کی کہانیاں بتانے جا رہے ہیں جن کے ساتھ آن لائن شاپنگ میں فراڈ ہوگیا اور پیسے ڈوب گئے۔
٭ کپڑے:
ایک خاتون نے منگوایا 5 ہزار کا شلوار قمیض لیکن اس کے بدلے ان کو ہلکی کوالٹی کی ٹاپ شرٹ اور ٹراؤزر بھیج دیا گیا اور ان کے 5 ہزار ضائع ہوگئے۔
٭ مردوں کے کپڑے:
ایک مرد نے آن لائن بنیان اور انر ویئر منگوایا تو ان کو خاتون کے کپڑے بھیج دیئے گئے اور پیسے پورے وصول رکلئے گئے جس کے بعد شکایت کی تو کوئی جواب نہ دیا گیا۔
٭ فیس ماسک:
خاتون نے فیس ماسک آرڈر کیا تو ان کو بچوں کا چسپاں والا چھوٹا سا فیس ماسک دے دیا گیا جبکہ اس کی مد میں 1800 روپے پورے وصول کئے گئے، جب شکایت کی تو معلوم ہوا کہ ان کے رائیڈر سے غلطی ہوگئی، مگر اب شپنگ دوسرے شہر بند کر دی گئی۔
لُنڈے کے کپڑے:
ایک افریقی خاتون نے اداکارہ جیسا 35 ہزار روپے کا پینٹ کوٹ آرڈر کیا، لیکن اس کو بدلے میں لُنڈے کے استعمال شدہ کپڑے بھیج دیئے گئے۔ ان کے ساتھ ہونے والا دھوکہ افسوس ناک ہے۔
موزے:
لیگی جیسے کالے موزے ایک شخص نے اپنی بیٹی کے لئے ارڈر کئے تو ان کو چڑیل کے سنگ بھیج دیئے گئے۔ جس پر وہ خود بھی حیران ہوئے مگر ٹوئٹر پر کمنٹ کرتے ہوئے ہنس دیئے اور کہا کہ ایسا مذاق کبھی اچھا نہیں لگتا۔