بھائی مسقط گیا لیکن موت کی خبر بھارت سے آئی، سننے کے بعد ماں کا دل بند ہونے لگا ۔۔ پائلٹ کی موت کی ایسی کہانی جو سُن کر آپ کو بھی رونا آ جائے

image

جہاز میں بیٹھنے والے مسافر ہی نہیں، عملہ اور پائلٹ سمیت دیگر افسران بھی یہی دعا کرتے ہیں کہ وہ لوگ بخیریت فلائٹ چھوڑنے جائیں اور اپنے ملک ، اپنے گھر سلامتی سے واپس آ جائیں، لیکن بعض اوقات یہ ممکن نہیں ہوتا اور یہ اپنی آخری آرام گاہ تک پہنچ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک بنگلہ دیشی پائلٹ کی کہانی ہے، جو فلائٹ نمبر BG-022 میں بنگلہ دیش سے مسقط جا رہا تھا، جہاز نے اڑان بھری، اچانک پائلٹ کی طبیعت خراب ہوئی اور موسم کی خرابی کے باعث بھارت میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی، جہاں تک پہنچنے میں ہی پائلٹ اپنا آدھا سانس لینا بند کر چکا تھا، اس کو سانس نہیں آ رہا تھا اور لینڈنگ کرتے وقت پائلٹ نوشاد اپنے حواس کھوبیٹھا اور بیہوش ہو گیا۔ جب اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ ہوا کے زیادہ دباؤ اور بلندی پر زیادہ رہنے کی وجہ سے پھیھپڑوں میں اٹیک ہوگیا اور نوشاد کی حالت غیر یقینی ہوگئی، 2 گھنٹے میں وہ کومہ میں چلئ گئے.

ان کے گھر والوں کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کال کردی گئی کہ نوشاد بھارت میں انتقال کرگئے، بنگلہ دیشی حکومت نے ان کی فیملی کی مدد کی اور فوری بھارت پہنچایا گیا، اسکی 2 بہنیں اور ایک ماں بھارت گئیں تو نوشاد کو اس تکلیف میں نہیں دیکھ سکیں۔ 2 روز قبل نوشاد کی لاش بنگلہ دیش پہنچا دی گئی اور ان کی آخری رسومات پورے قومی روایات کے مطابق ادا کی گئیں اور ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

ان کی بہن کہتی ہیں کہ: '' جہاز اُڑانے مسقط گیا تھا، مرنے کی خبر بھارت سے آئی، ایسا لگا جیسے دل بند ہوگیا، 17 سال سے وہ جہاز اڑا رہا تھا، کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کو پھیپھڑے کا کینسر ہے اور یوں اچانک ان کی موت سے ہم گھر والے ذہنی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ '


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts