دبئی ایکسپو کا آغاز بس کچھ دن دور ۔۔ کن 2 ائیر لائن سے دبئی آنے والوں کو فری بڑے ایونٹ میں آنے کی اجازت ہو گی؟

image

دنیا بھر میں مشہور دبئی ایکسپو 2020 شروع ہونے والا ہے ۔اب اور انتظار کی ضرورت نہیں یہ ایونٹ 1 اکتوبر 2021 سے شروع ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے بڑی بری کمپنیاں اور بیشتر لوگ اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے تشریف لائیں گے تو بلکل اس ایونٹ میں اس مرتبہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک بھی دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ایوارڈ یافتہ پاکستانی فنکار شاہد رسام نے 1400 سال سے زائد کی اسلامی تاریخ میں پہلی بار ایلومینیم اور سونے سے لکھا ہوا قرآن پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ میں متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی آف العین سے ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے والے شاہد رسام پہلے ہی ایلومینیم اور گولڈ پلیٹڈ الفاظ 2000 کےساتھ اللہ کے 99 نام لکھ چکے ہیں۔

اور اس بڑے ایونٹ میں شرکت کرنے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اتوار سے شروع ہو گئی ہےٹکٹوں کی کیٹگیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایک دن کے ایکسپو کے ٹکٹ کی قیمت 95 درہم ہوگی یہ رقم پاکستانی روپوں میں 4 ہزار 3 سو 45 روپے بنتی ہے۔

جبکہ زیادہ دنوں کے ٹکٹ کی قیمت 195 درہم ہے اور پاکستانی روپوں میں یہ رقم 8 ہزار 9 سو 18 روپے بنتی ہے ۔یاد رہے کہ اس کیٹیگری میں ٹکٹ کی مدت معیاد 30 دن ہو گی۔

یہی نہیں بلکہ پورے ایکسپو کے پاس کی قیمت ہے 495 درہم جو کہ پاکستانی روپوں 22 ہزار روپے بنتی ہے۔

دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے ایسے مسافر جو امارات ایئر کے ذریعے ان تاریخوں میں متحدہ عرب امارات آئیں گے انہیں ایک دن کا مفت ٹکٹ فراہم کیا جائے گا۔ مفت ٹکٹ کی پیشکش ان ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی ہوگی جو امارات ایئر کے ذریعے سفر کر رہے ہوں گے اور ان کا دبئی میں قیام 6 گھنٹے سے زائد کا ہوگا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts