ویسے تو سپیرا ہی سانپ کو قابو کرنے کا طریقہ جانتا ہے اور سانپ بھی اس کی بانسوری کی آواز پر خاموش ہوجاتا ہے یا جھومتا ہے اور اسی کا کہنا مانتا ہے۔ لیکن اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آٸی ہے جس میں سانپ ایک خاتون کی بات سن کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کوئمبٹور میں خاتون کی ایک حیران کن ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون نے گھر میں موجود سانپ کو بھگانے کے لیے گفتگو کی اور وہ کسی کو بنا نقصان پہنچاۓ چلا گیا۔
یوں تو سانپ دیکھ کر اچھے اچھوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن خاتون نے ہمت کے ساتھ سانپ کو بالکل اطمینان کے ساتھ اپنے گھر سے باہر نکال دیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی واٸرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مذکورہ خاتون اپنے گھر میں موجود سانپ کو نکالنے کے لیے چھڑی تھامی ہوئی ہے اور اس سے بات چیت بھی کر رہی ہے۔
خاتون بات چیت کے دوران سانپ کو دودھ پلانے کا بھی وعدہ کرتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے بعد میں گھر کا دروازہ کھولا اور سانپ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر گھر سے باہر نکل گیا۔