جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔۔ 52 دن تک گھر میں قید ہونے والی بلی کیسے زندہ رہی؟

image

انسان کھائے بغیر زندہ کیسے رہ سکتا ہے اور نہ کوئی جانور ایسا ہے جو اپنی خوراک کا استعمال کئے بغیر خود کو زندہ رکھ سکے۔ لیکن ایک ایسی خوش قسمت بلی کے بارے میں ہم بتانے جا رہے ہیں جو 52 دنوں تک ایک گھر میں قید رہی وہ بھی بناء کچھ کھائے پیئے اور جب اتنے دنوں بعد ملی تو وہ بھی زندہ ملی جس پر سب حیران رہ گئے کہ کیسے بلی زندہ بچی۔

ہالینڈ کے ولارڈنگن قصبے میں بلی 52 روز تک ایک خالی گھر میں اکیلے بند رہی جہاں کھانے کی کوئی بھی چیز نہیں تھی لیکن بلی عقل مند نکلی اس نے خود کو زندہ رکھنے کے لئے کاغذ کھانے شروع کردیئے اور یہ اتنے دن کاغذ کھاتے اور اپنی زبان پانی کے نل میں لگا لگا کر ٹپکوں کی صورت میں پانی پیتی رہی۔

پھر گزشتہ ماہ جب اس گھر میں نئے مکین منتقل ہوئے تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہی ہوگئے کہ بلی نہایت کمزور حالت میں زندہ ہے اور سامنے کاغذ کے ٹکڑے پڑے ہیں جن کو وہ کھا رہی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے کیٹ ہوم سے رابطہ کرکے اس کو وہاں منتقل کر دیا جہاں اس کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے اور اب بلی بالکل صحتیاب ہوگئی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts