افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد امریکی فوجیوں کا سامان ان کے ہاتھ آنے کے بعد تفریح کا سامان بن گیا۔
اس سے قبل دیکھا گیا تھا کہ طالبان ہیلی کاپٹر اڑا رہے ہیں، بکت بند گاڑیاں یہاں سے وہاں گھما رہے ہیں ، وہیں اب طالبان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں طالبان کو نیٹو کے جہاز کے پروں پر جھولا جھولتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا کہ افغان طالبان جہاز کے پر میں جھولا ڈال کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیچھے سے ایک طالبان جنگجو رسی پر بیٹھ دوسرے طالبان کو جھولا دے رہا ہے۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔