بغیر پردے والی عورت کٹے ہوئے تربوز کی طرح ہوتی ہے۔۔۔طالبان عورتوں کے پردے سے متعلق بتاتے ہوئے

image

عورتوں کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگانے کے بعد طالبان کے خواتین سے متعلق قوانین دوبارہ زیرِ بحث آگئے ہیں۔ حال ہی میں بی بی سی کے نمائندے ضیاء شہریار نے ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جس میں انھوں نے طالبان کے عہدیدار سے خواتین کے پردے کے بارے میں پوچھا جس پر انھوں نے الٹا صحافی سے سوال کرلیا کہ “آپ کٹا ہوا تربوز خریدنا چاہو گے یا پھر سالم (مکمل) تربوز؟ یقیناً آپ سالم خریدنا چاہو گے، بغیر پردے کے عورت بھی کٹے ہوئے تربوز کی طرح ہے۔‘

سوشل میڈیا پر عوام کا ردِ عمل

طالبان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر صارفین کا ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کچھ لوگوں نے عورت کو تربوز سے مشابہت دینے پر اعتراض کیا ہے تو کچھ لوگوں کے مطابق طالبان کا مقصد اس تحفظ کو واضح کرنا تھا جو پردے کے زریعے خواتین کو حاصل ہوتا ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts